سروج خان کا کردار ادا کریں گی مادھوری دکشت!

مادھوری دکشت اور سروج خان کے درمیان ایک خاص گرو اور شاگرد کا رشتہ تھا۔ سروج خان نے مادھوری کے کیریئر کو متعین کرنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دکشت سلور اسکرین پر آنجہانی کوریوگرافر سروج خان کا کردار ادا کرتی نظر آسکتی ہیں۔ فلمساز بھوشن کمار سروج خان کی بایوپک بنانے جا رہے ہیں ہدایت کار ہنسل مہتا اس بایوپک کی کہانی پر کام کر رہے ہیں  ۔بھوشن کمار نے بتایا کہ سروج خان کی بائیوپک کا کام تحریری مراحل میں ہے۔

بھوشن کمار نے بتایا کہ  سروج خان کی زندگی کے مختلف ادوار میں ان کا رول ادا کرنے کے لئے اداکارہ کی تلاش کی جا رہی ہے۔ ایک اداکارہ سروج خان کے جوانی کے دنوں کا کردار دکھائے گی جب کہ دوسری ان کے عمر کے دوسرے ادوار کا کردار پردے پر لے کر آئے گی۔ ان میں سے ایک کے لیے مادھوری دکشٹ کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔


مادھوری دکشت اور سروج خان کے درمیان ایک خاص گرو اور شاگرد کا رشتہ تھا۔ سروج خان نے مادھوری کے کیریئر کو متعین کرنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ مادھوری دکشت کے زیادہ تر مقبول گانے ایک دو تین سے لے کر دھک دھک تک سروج خان کی وجہ سے ہی ہٹ ہوئے۔ مادھوری نے ہمیشہ اس بات کو ذہن میں رکھا کہ سروج خان انہیں کوریوگراف کریں۔ اس کے علاوہ ان کے درمیان بہت قریبی رشتہ اور انڈر اسٹینڈنگ تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔