سشانت کی آخری فلم ’دل بےچارہ‘کا ٹریلر ریلیز

فلم کا ایک ڈائیلاگ’جنم کب لینا اور کب مرنا ہے ہم ڈیسائیڈ نہیں کرسکتے لیکن کیسے جینا ہے یہ ہم ڈیسائیڈ کرتے ہیں‘لوگوں کو خوب پسند آرہا ہے۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بے چارہ‘کا ٹریلرریلیز ہوگیا ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارہ ہالی ووڈ فلم دی فالٹ ان آر اسٹارس کی آفیشیل ہندی ریمیک ہے،اس فلم کے ساتھ سنجنا سانگھی لیڈ ایکٹریس کے طور پر اپنا ڈیبیو کررہی ہیں،دل بیچارہ کیزی اور مینی کی کہانی ہے،فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کیزی(سنجنا سانگھی)کینسر میں مبتلا ہوتی ہیں،جنہیں مینی(سشانت سنگھ راجپوت) سے پیار ہوجاتا ہے،فلم کے ٹریلر میں سشانت اور سنجنا کی کمیسٹری کو بڑے شاندار طریقے سے دکھایا گیا ہے،ٹریلر کے ہر سین میں ایموشن ہے جو دل کو چھو جاتے ہیں،فلم میں سشانت سنگھ راجپوت کی اداکاری شاندار لگ رہی ہے اس کے ساتھ ہی سنجنا نے بھی کافی بہتر طریقہ سے کیزی کی کردار کوادا کیا ہے۔

فلم کے ٹریلر کو سوشل میڈیا پر پازیٹیو رسپانس مل رہا ہے،سشانت کے فینس اموشنل ہیں لیکن ساتھ ہی فلم کے لئے ایکسائیٹیڈ بھی ہیں۔فلم کا ایک ڈائیلاگ’جنم کب لینا اور کب مرنا ہے ہم ڈیسائیڈ نہیں کرسکتے لیکن کیسے جینا ہے یہ ہم ڈیسائیڈ کرتے ہیں‘لوگوں کو خوب پسند آرہا ہے۔یہ فلم 24جولائی سے ڈیزنی+ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہوگی۔

next