اچھی سکرپٹ ملنے پر 'منا بھائی 3' بنائیں گے راج کمارہیرانی

منا بھائی 3کے لیے مجھے سنجے دت کا فون آیا تھالیکن ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ ہاں، میرے پاس ایک کہانی ہے جو میرے خیال میں بنائی جا سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بالی ووڈ فلمساز راج کمار ہیرانی کا کہنا ہے کہ اگر انہیں اچھی سکرپٹ ملی تو وہ 'منا بھائی 3' بنائیں گے۔راجکمار ہیرانی نے سنجے دت اور ارشد وارثی کو لے کر سپر ہٹ فلم 'منا بھائی ایم بی بی ایس' بنائی تھی۔ 'مُنا بھائی ایم بی بی ایس' کی کامیابی کے بعد ہیرانی نے 'لگے رہو منا بھائی' بنائی جو کافی پسند کی گئی تھی۔ ناظرین اب 'منا بھائی 3' کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

دریں اثنا، راج کمار ہیرانی نے 'منا بھائی 3' کے حوالے سے خبردی ہے۔ ہیرانی نے کہا، 'منا بھائی فرنچائزی کی دونوں فلمیں بہت اچھی تھیں۔ میرے پاس پانچ نامکمل اسکرپٹ ہیں، لیکن میں منا بھائی 3 اس وقت تک نہیں بناؤں گا جب تک کہ میں ان دونوں فلموں کی کہانی کے ساتھ میچ نہیں کر لیتا۔


انہوں نے کہا کہ  وہ اس فرنچائز میں ایک اور فلم بنانے کے لیے بہت پرجوش ہوں، لیکن میں نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ میں اس میں کب کام کروں گی۔ اس کے لیے مجھے سنجے دت کا فون آیا۔ لیکن ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ ہاں، میرے پاس ایک کہانی ہے جو میرے خیال میں بنائی جا سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔