سلیم ۔ جاوید کی جوڑی پر بننے والی فلم میں سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گے فرحان اختر

شعلے، زنجیر، دیوار، شکتی، ترشول اور ڈان جیسی کئی سپر ہٹ فلموں کے لئے کہانی لکھنے والوں کا سفر اب ایک دستاویزی فلم کے توسط سے سامعین تک پہنچایا جائے گا۔

سلمان اور فرحان کی فائل تصویر یو این آئی
سلمان اور فرحان کی فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بالی ووڈ کی سپرہٹ رائٹر جوڑی محمد سلیم اور جاویداختر پربن رہی دستاویزی فلم میں سلمان خان اور فرحان اختر کام کرتے نظر آئیں گے۔ سلمان خان کے والد سلیم خان اور فرحان اختر کے والد جاوید اختر کی زندگی پرمبنی ایک دستاویزی فلم بنائی جارہی ہے ۔

سلیم جاوید کی جوڑی نے مل کر شعلے، زنجیر، دیوار، شکتی، ترشول اور ڈان جیسی کئی سپر ہٹ فلموں کے لئے کہانی لکھی جن کا سفر اب ایک دستاویزی فلم کے توسط سے سامعین تک پہنچایا جائے گا۔ اس دستاویزی فلم میں سلمان اور فرحان کام کرتے نظر آئیں گے۔ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے فرحان کافی پرجوش ہیں۔


فرحان اختر نے کہا ’’میں اور سلمان پہلے بھی مل کر کام کرنے والے تھے لیکن بدقسمتی سے بات نہیں بن سکی تھی۔ اب ہم نے دوبارہ ہاتھ ملایا ہے۔ میرے خیال میں یہ پروجیکٹ کسی بھی دوسری فلم کے مقابلے زیادہ خاص ہونے والا ہے کیوں کہ ہم دونوں سلیم انکل (سلیم خان) اور میرے والد (جاوید اختر) کے بطور رائٹرپارٹنرشپ پر بن رہی دستاویزی فلم میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ سلمان خان کے ساتھ تعاون کرنا میرے لئے کافی حیرت انگیز ہے۔ میں اس کے لئے بہت پرجوش ہوں‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔