معروف ٹالی ووڈ اداکار کیکلا ستیہ نارائن 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

جنوبی ہند کی فلموں کے نامور اداکار کیکلا ستیہ نارائن کا جمعہ کی علی الصبح یہاں فلم نگر واقع ان کی رہائش گاہ پر عمر سے متعلق بیماریوں کے باعث انتقال ہو گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

حیدرآباد: جنوبی ہند کی فلموں کے نامور اداکار کیکلا ستیہ نارائن کا جمعہ کی علی الصبح یہاں فلم نگر واقع ان کی رہائش گاہ پر عمر سے متعلق بیماریوں کے باعث انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 87 سال تھی اور ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ ناگیشورما، دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ ان کی آخری رسومات کل حیدرآباد کے مہاپرستھانم میں ادا کی جائیں گی۔

ستیہ نارائنا کی پیدائش کاؤتھاورم، ضلع کرشنا، آندھرا پردیش میں ہوئی اور وجئے واڑہ اور گوڈیواڈا میں تعلیم حاصل کی۔انہوں نے 1959 میں فلم 'سپائی کٹورو' سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور تقریباً چھ دہائیوں پر محیط کیریئر میں 770 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے سینئر این ٹی آر کے ساتھ بھی کام کیا۔


انہوں نے فلموں میں مختلف قسم کے کردار ادا کیے، خاص طور پر یم کاکردار جو ناظرین نے کافی پسند کیا۔ اداکاری کے علاوہ انہوں نے اپنے ہوم بینر راما فلمز کے تحت کئی فلمیں بھی پروڈیوس کیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔