کورونا وبا کے دور میں فلموں اور ٹی وی سیرئیلوں کے لئے شوٹنگ کی اجازت!

حکومت نے اب فلموں اور ٹی وی سیرئیلوں کے لئے شوٹنگ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سلسلے میں اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ایک خصوصی ہدایت جاری کی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: حکومت نے اب فلموں اور ٹی وی سیرئیلوں کے لئے شوٹنگ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سلسلے میں اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ایک خصوصی ہدایت جاری کی۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے اتوار کو یہ اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اب فلموں اور ٹی وی سیرئیلوں کی شوٹنگ پر لگی پابندی ہٹا لی گئی ہے اور وزارت داخلہ اور وزارت صحت کی ہدایات کے تحت شوٹنگ ہو سکے گی۔ شوٹنگ کے دوران کیمرے کے سامنے اداکار اور انے ساتھ ماسک نہیں پہنیں گے لیکن دیگر لوگوں کو پہننا لازمی ہوگا اور سماجی دوری پر عمل کرنا ہوگا۔


شوٹنگ کے وقت شائقین موجود نہیں رہیں گے۔ شوتنگ کے دوران سینیٹائزر وغیرہ کا استعمال کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس (کوویڈ -19) کے انفیکشن کے پیش نظر فلموں اور ٹی وی سیرئیلوں کی شوٹنگ پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

یہ ہدایت ریاستی حکومت نافذ کرسکتی ہے ۔وہ چاہے تو مقامی ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے دیگر التزام کرسکتی ہے۔کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر شوٹنگ پر پابندی لگنےسے فلم انڈسٹری کی معیشت کافی خراب ہوگئی تھی۔اداکار بھوکے مرنے کے دہانے پر پہنچ گئے تھے اور ان کےلئے روزگار کا بحران کھڑا ہوگیا تھا۔یہ دیکھتے ہوئے حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 23 Aug 2020, 2:11 PM