بالی ووڈ ستاروں نے سوشانت معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا کیا خیرمقدم

اکشے کمار نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سوشانت سنگھ کی موت کے معاملے میں اب سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سی بی آئی جانچ ہوگی، ہمیشہ سچ کی جیت ہونی چاہیے

بالی ووڈ اسٹار سوشانت سنگھ راجپوت
بالی ووڈ اسٹار سوشانت سنگھ راجپوت
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ ستاروں نے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) سے کرانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اس کے بعد اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرکے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اکشے نے لکھا ’’سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں اب سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سی بی آئی جانچ ہوگی، ہمیشہ سچ کی جیت ہونی چاہیے‘‘۔

کنگنا رنوت نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ انسانیت جیتی، ہر ایک سوشانت واریئر کو مبارکباد، میں نے پہلی بار ایسی طاقتور یکجہتی اور شعور دیکھا ہے۔ بہت شاندار، سی بی آئی اب اس کیس کو سنبھالے گی‘‘۔ انوپم کھیر نے لکھا جے ہو... جے ہو... جے ہو... # سی بی آئی فار ایس ایس آر جسٹس فار سوشانت سنگھ راجپوت‘‘۔


سوشانت کی کو اسٹار اور قریبی دوست رہی کیرتی سینن نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’پچھلے دو مہینے کافی بے چینی بھرے تھے کیونکہ کچھ بھی واضح طور پر سمجھ میں نہیں آرہا تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد امید کی کرن پیدا ہوئی ہے کہ آخر کار حقیقت سامنے آجائے گی۔ اب یقین رکھیے اور سی بی آئی کو اپنا کام کرنے دیجئے۔

سوشانت کی سابقہ ​​گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے نے بھی ٹوئٹ کیا ہے ’’انصاف وہی ہے جو سچ بتائے۔ سچائی کی جیت ہوئی‘‘۔ رنویر شوری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے آس پاس کے حالات کے بارے میں حقیقت جاننے کی ضرورت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔