بچے کی آمد کا انتظار کر نے والی انوشکا نے کوہلی کی مدد سے کیا ’یوگاسن‘

انوشکا شرما نے کہا کہ شیرساسن، جو میں گزشتہ کئی سالوں سے کر رہی ہوں۔ میں نے سوچا کہ میں دیوار کا سہارا لوں گی لیکن میرے شوہر نے میرا پورا تعاون کیا۔ حالانکہ یہ سب میں نے یوگا ٹیچر کی نگہداشت میں کیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی گھر میں بچے کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں۔ منگل کے روز انوشکا نے حاملہ ہونے کی مدت میں مستقل طور پر یوگا کرنے والی پرانی تصویر کا اشتراک کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف انہیں آسنوں (اسٹیپس) کو نظر انداز کر رہی ہیں جنہیں کرنے کو ڈاکٹر نے منع کیا ہے۔ انوشکا نے اپنے مصدقہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی، جہاں وہ وراٹ کوہلی کی مدد سے ’شیرساسن‘ (سر نیچے اور پیر اوپر کرنے والا آسن) کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

تصویر کا اشتراک کرتے ہوئے انوشکا شرما نے کیپشن میں لکھا، ‘‘اس ایکسرسائز میں ہاتھ نیچے اور پیر اوپر کرنا، یہ سب سے مشکل کام۔ چونکہ یوگا میری زندگی کا سب سے بڑا حصہ ہے، تو مجھے ڈاکٹروں نے صلاح دی کہ میں وہ تمام آسن کر سکتی ہوں جو حاملہ ہونے سے پہلے کرتی تھی، لیکن اب مدد سے کرتی ہوں۔ شیرشاسن، جو میں گزشتہ کئی سالوں سے کر رہی ہوں۔ میں نے سوچا کہ میں دیوار کا سہارا لوں گی لیکن میرے شوہر نے میرا پورا تعاون کیا۔ حالانکہ یہ سب میں نے یوگا ٹیچر کی نگہداشت میں کیا۔‘‘


حال ہی میں انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے بچے کو جنم دینے کے بعد شوٹنگ پر واپسی کریں گی اور گھر، بچے اور پیشہ ورانہ زندگی کے درمیان تال میل برقرار رکھیں گی۔

انوشکا نے کہا، ’’سیٹ پر رہنے سے مجھے کافی خوشی ملتی ہے اور اگلے کچھ دنوں تک میں شوٹنگ جاری رکھوں گی۔ اس کے بعد اپنے پہلے بچے کو جنم دینے کے بعد میں پھر سے شوٹنگ پر واپسی کروں گی اور یہ یقینی بناؤں گی کہ میرے گھر، بچے اور پیشہ ورانہ زندگی کے بیچ تال میل قائم کر سکوں۔ میں جب تک زندہ رہوں گی، کام کرتی رہوں گی، کیونکہ اداکاری سے مجھے حقیقت میں خوشی ملتی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔