امیتابھ کو افسوس ہے کہ انہوں نے ابھیشیک اور شویتا کے ساتھ وقت نہیں گزارا!

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے کون بنے گا کروڑ پتی 16 کے اسٹیج پر بتایا کہ وہ کام میں مصروف ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں ابھیشیک بچن اور شویتا کے ساتھ وقت نہیں گزار سکے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

اس دور کے بہترین اداکار امیتابھ بچن کو اس بات کا افسوس ہے کہ وہ کام میں مصروف ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں کو وقت نہیں دے سکے۔سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن کا مشہور گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16 سامعین کو نئی دہلی کے ایک باصلاحیت سافٹ ویئر انجینئر نیرج گری سے متعارف کرایا۔ امیتابھ بچن اس شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔

ہاٹ سیٹ پر اپنے وقت کے دوران، نیرج نے بتایا کہ 2024 ان کے لیے سرپرائزز سے بھرا رہا ہے ۔ اس دل کو چھو لینے والے لمحے نے ایک ناقابل فراموش تبادلے کا پلیٹ فارم تیار کردیا کیونکہ نیرج نے امیتابھ بچن سے ایک پُرجوش سوال پوچھا کہ جب امیتابھ بچن اور جیا بچن والدین بنے تو ابھیشیک اور شویتا کی ذمہ داری کس نے اٹھائی۔ امیتابھ نے دانشمندی سے فوراً جواب دیا، جیا جی!


ہنسی یہیں نہیں رکی جب نیرج نے مزاحیہ انداز میں والدین کے چیلنجز کے بارے میں پوچھا، جس پر امیتابھ بچن نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا،جیا جی کرتی تھیں تاہم، امیتابھ بچن نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، سارا کچھ جیا نےکیا ہے... جتنا وقت ہم ابھیشیک اور شویتا کے ساتھ گزارنا چاہتے تھے وہ نہیں گزار پائے۔ جب کام پر جاتے تھے تب وہ سورہے ہوتے اور جب واپس آتے تب بھی وہ سورہے ہوتے… لیکن اب جب وہ بڑے ہوگئے تو میں میں ان کے ساتھ وقت گزارلیتا ہوں۔کون بنے گا کروڑ پتی ہر پیر تا جمعہ رات 9 بجے صرف سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر نشر ہوتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔