تنیشا شرما خودکشی معاملہ میں اداکار شیزان محمد خان گرفتار، تنیشا کی آخری رسومات آج شام 4 بجے

ممبئی پولیس نے تنیشا کے سابق بوائے فرینڈ اور 'علی بابا: داستانِ کابل' سیریل کے اداکار شیزان محمد خان کے خلاف خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے کو لے کر ایف آئی آر درج کی ہے۔

شیزان محمد خان کے ساتھ تنیشا شرما
شیزان محمد خان کے ساتھ تنیشا شرما
user

قومی آوازبیورو

ٹیلی ویژن کی مشہور اداکارہ تنیشا شرما کی خودکشی نے سبھی کو حیران کر کے رکھ دیا ہے۔ ہفتہ کے روز تنیشا کی لاش شوٹنگ کے سیٹ پر پھانسی کے پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھی، اس کے بعد سے ہی اداکارہ کے ڈپریشن میں ہونے کی خبریں سامنے آنے لگیں۔ بتایا جاتا ہے کہ تنیشا اپنے ساتھی اداکار شیزان محمد خان کے ساتھ محبت کرتی تھی، لیکن شیزان کے ذریعہ دوری اختیار کیے جانے سے وہ ڈپریشن میں آ گئی اور خودکشی جیسا سخت قدم اٹھایا۔ اب اس معاملے میں شیزان محمد خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے تنیشا کے سابق بوائے فرینڈ اور 'علی بابا: داستانِ کابل' سیریل کے اداکار شیزان محمد خان کے خلاف خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے کو لے کر ایف آئی آر درج کی ہے۔ شیزان کے خلاف والیو پولیس میں ایف آئی آر درج ی گئی ہے اور اس کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ تعزیرات ہند کی دفعہ 306 اور خودکشی کے لیے اکسانا کے تحت شیزان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جلد ہی شیزان کو وسئی کورٹ میں پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد شیزان ے خلاف ممبئی پولیس کی طرف سے ریمانڈ کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔


اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ممبئی کے میرا روڈ واقع شمشان گھاٹ پر تنیشا شرما کی آخری رسومات شام 4 بجے ادا کی جائے گی۔ اس درمیان تنیشا کے دوست و احباب موجود رہیں گے۔ بہرحال، ذرائع کے مطابق کچھ دنوں قبل تنیشا کو پینک اٹیک آیا تھا تب انھوں نے ایک ڈاکٹر کو دکھایا تھا۔ ڈاکٹر نے تنیشا کی ماں کو بتایا تھا کہ تنیشا کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے اور اسے خودکشی کے خیالات بھی آ رہے ہیں۔ اسی وجہ سے تنیشا کی ماں کے الزام کی بنیاد پر شیزان محمد خان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔