تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ تھلاپتی وجئے کی آخری فلم ’جن نایکن‘ کی فوٹیج لیک معاملہ پر 6 افراد گرفتار

پولیس نے ملزمین سے الیکٹرانک ڈیوائسز ضبط کیے ہیں جن کی جانچ کی جا رہی ہے۔ یہ پتہ لگانے کی کوششیں چل رہی ہیں کہ فلم ’جن نایکن‘ کی فوٹیج مبینہ ملزمین کو کس طرح ملیں اور کیسے انھوں نے اسے پھیلایا۔

<div class="paragraphs"><p>تھلاپتی وجئے (فائل) تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/blakeninjaa">@blakeninjaa</a></p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

فلم ’جن نایکن‘ ابتدا ہی سے تنازعات میں گھری رہی، لیکن ریلیز سے پہلے اس کے آن لائن لیک ہو جانے سے فلم سازوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فلم کی فوٹیج لیک کرنے کے معاملے میں پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ آن لائن اس فلم کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد سائبر کرائم ونگ نے یہ گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں۔ حکام کے مطابق ملزمین نے مختلف ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے فلم کی لیک شدہ فوٹیج شیئر کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزمین سے الیکٹرانک آلات ضبط کیے ہیں، جن کی جانچ کی جا رہی ہے۔ یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ فلم ’جن نایکن‘ کی فوٹیج مبینہ ملزمین تک کیسے پہنچی اور انہوں نے اسے کس طرح پھیلایا۔ اس کے ساتھ ہی ان افراد کی بھی شناخت کی جا رہی ہے جو فلم کے مواد کو آن لائن اپلوڈ کرنے اور اسے مزید پھیلانے میں ملوث تھے۔


فلم ’جن نائیکن‘ کے لیک ہونے کے بعد سائبر کرائم حکام نے پائریسی نیٹورک کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ڈیجیٹل فرانزک ٹیمیں آن لائن سرگرمیوں، سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور باہمی گفتگو کے ریکارڈ کا جائزہ لے رہی ہیں۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ اداکار وجے کے مداح فلم ’جن نایکن‘لیک ہونے کے باوجود سنیما گھروں میں دیکھنا چاہتے ہیں، تاہم اس کی ریلیز کے بارے میں اب تک کوئی نیا اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔