عراقی فٹبالر کو ایئرپورٹ پر روکا، سات گھنٹے بعد رہا، فوٹوگرافر طلال صلاح کو داخلے سے روک دیا گیا

عراقی ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ سے قبل امریکہ میں دھچکا لگا ہے۔ اسٹار اسٹرائیکر ایمن حسین کو شکاگو کے ہوائی اڈے پر تقریباً سات گھنٹے تک ڈٹین کیا اور پوچھ تاچھ کی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

فیفا عالمی کپ سے قبل امریکہ میں ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ عراق کے اسٹار اسٹرائیکر ایمن حسین کو امریکا پہنچنے پر ڈٹین کیا اور ایئرپورٹ پر تقریباً سات گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ حسین، عراق کے سب سے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک اور ان  کے گول نے ملک کی فیفا عالمی کپ میں جگہ حاصل کی، بالآخر ہفتے کی صبح شکاگو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈٹین کئے جانے کے بعد امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔

دریں اثناء عراق کی قومی ٹیم کے فوٹوگرافر طلال صلاح کو 10 گھنٹے سے زائد پوچھ تاچھ کے بعد داخلے سے روک دیا گیا۔نیوز پورٹل ’آج تک ‘ پر شائع خبر کے مطابق عراقی اولمپک کمیٹی کے ایک اہلکار اور قومی فٹ بال ٹیم کے قریبی رابطے میں رہنے والے نے بتایا کہ طویل پوچھ گچھ کے دوران حسین کے فون کی بھی جانچ کی گئی۔ اہلکار نے کہا، "قومی ٹیم کے فوٹوگرافر طلال صلاح کو 10 گھنٹے سے زائد عرصے تک  کی گئی، ان کے فون کو بھی اسی طرح کی جانچ پڑتال کا نشانہ بنایا گیا، اور بالآخر انہیں امریکہ میں داخلے سے روک دیا گیا"۔


اس واقعے کے حوالے سے عراقی فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جبکہ امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) اور محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے بھی حراست کی اطلاعات پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اس سال فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ عراق چار دہائیوں میں پہلی بار عالمی کپ میں شرکت کر رہا ہے۔ ٹیم کی کپتانی 30 سالہ حسین کریں گے، ان کے ساتھ ایپسوچ ٹاؤن کے فارورڈ علی الحمادی اور نوجوان کھلاڑی علی جاسم اور یوسف امین شامل ہیں۔ ان کے گروپ  میں فرانس، سینیگال اور ناروے شامل ہیں۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔