ذاکر حسین دہلی کالج: سی یو ای ٹی کے ذریعے بی اے داخلے کے لیے آن لائن اوپن ہاؤس کا انعقاد 23 اپریل کو

ذاکر حسین دہلی کالج مارننگ کے زیر اہتمام کامن یونیورسٹی انٹرینس ٹیسٹ (سی یو ای ٹی) کے ذریعے بی اے داخلے کے لیے آن لائن اوپن ہاؤس کا انعقاد بروز ہفتہ 23 اپریل 2022 کوصبح گیارہ بجے کیا جا رہا ہے

ذاکر حسین دہلی کالج کی فائل تصویر
ذاکر حسین دہلی کالج کی فائل تصویر
user

محمد تسلیم

نئی دہلی: ذاکر حسین دہلی کالج مارننگ کے زیر اہتمام کامن یونیورسٹی انٹرینس ٹیسٹ (سی یو ای ٹی) کے ذریعے بی اے داخلے کے لیے آن لائن اوپن ہاؤس کا انعقاد بروز ہفتہ 23 اپریل 2022 کوصبح گیارہ بجے کیا جا رہا ہے۔

اس پروگرام کے مہمان خصوصی پروفیسر بلرام پانی (ڈین آف اسٹوڈنٹس ویلفیئر ر دہلی یونیورسٹی) اور مہمان اعزازی پروفیسر پنکج اروڑہ (ڈین آف کالجز دہلی یونیورسٹی) ہوں گے۔ پروگرام کی صدارت کے فرائض پروفیسر نریندر سنگھ (پرنسپل ذاکر حسین دہلی کالج) انجام دیں گے۔


مہمان مقرر پروفیسر ہنیتھ گاندھی (ڈین آف ایڈمیشن دہلی یونیورسٹی) داخلہ کے نکات بیان کرنے کے علاوہ آن لائن نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) فارم کی تفصیلات مختلف کورسز اور مختلف زمروں بشمول کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے اہلیت وغیرہ پر بھی گفتگو کریں گی۔ شکوک اور شبہات کو دور کرنے کے لئے سوال و جواب کا سیشن بھی بھی ہوگا تاکہ طلبہ کی پریشانیوں کو حل کیا جا سکے۔

طلبہ اس پروگرام میں فیس بک اور کالج کے یوٹیوب چینل کے ذریعے شامل ہو سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */