یوپی بورڈ: 10ویں اور 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان، جانیں کیسے دیکھیں نتیجہ!

اتر پردیش کے تقریباً 56 لاک طلبہ نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات دئے تھے، یو پی کے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما نے پریس کانفرنس کر کے نتائج کا اعلان کیا۔ جانیں کیسے دیکھیں نتیجہ!

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اتر پردیش بورڈ کی جانب سے آخر کار 10ویں اور 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس مرتبہ امتحانات میں 56 لاکھ سے زیادہ طلبہ اور طالبات بیٹھے تھے۔ اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما نے پریس کانفرنس کر کے نتائج کا اعلان کیا۔

اس بار ہائی اسکول میں طلبا کی کامیابی کی شرح 83.31 فیصد رہی ہے، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے 74.63 فیصد طلبا کامیاب قرار دئے گئے ہیں۔ یو پی بورڈ 10 ویں اور 12 ویں جماعت میں اس مرتبہ باغپت کے طالب علم اور طالبہ نے اول مقام حاصل کیا ہے۔ باغپت کی ریا جین 96.67 فیصد نمبرات لے کر 10 ویں کی ٹاپر بنیں جبکہ 12 کو انوراگ ملک نے 97 فیصد نمبرات ٹاپ کیا ہے۔

یوپی بورڈ کی ان ویب سائٹوں پر نتیجہ دیکھا جا سکتا ہے:

upmspresults.up.nic.in

upresults.nic.in

upmsp.edu.in


ٹول فری نمبر سے بھی جان سکتے ہیں

طلبا ہائی اسکول یا انٹر میڈیٹ کا نتیجہ ٹول فری ہیلپ لائن نمبروں کا استعمال کر کے بھی جان سکتے ہیں۔ ہیلپ لائن نمبر 1800-180-5310 اور 1800-180-5312 پر کال کی جا سکت ہے۔ یہاں پر طلبا سوالوں کے جواب بھی جان سکتے ہیں تاکہ تناؤ کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔ ان ہیلپ لائن نمبروں پر صبح 8 سے رات 8 بجے تک کال کی جا سکتی ہے۔

اس سال 10ویں کے 3024632 جبکہ 12ویں کے 2586440 طلبہ و طالبات امتحان میں بیٹھے تھے۔ دسویں کے امتحانات 18 فروری سے 3 مارچ تک جبکہ بارہویں کے امتحانات 18 فروری سے 6 مارچ تک لئے گئے تھے۔

جہاں ایک طرف کورونا بحران کے پیش نظر سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای جیسے قومی بورٖ اپنے امتحانات مکمل کرانے میں ناکام رہے وہیں یوپی بورڈ نے نہ صرف امتحانات کو بروقت پورا کرا لی بلکہ لاک ڈاؤں کے دوران ریکارڈ وقت میں 1.2 لاکھ اساتذہ نے 56 لاکھ طلبا کی 3.5 کروڑ انسر شیٹوں کی تشخیص بھی کی۔

یو پی بورڈ کے نتائج کا اعلان مرتبہ الہ آباد کے بجائے لکھنؤ سے کیا گیا ہے۔ نتائج کا اعلان اپریل کے مہینے میں کیا جاتا تھا لیکن کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔


اپنا نتیجہ اس طرح دیکھیں:

سب سے پہلے بورڈ کی ویب سائٹ upmsp.edu.in یا upresults.nic.in پر جائیں

result link پر کلک کریں

مطلوبہ تفصیلات پر کریں

سب مٹ کریں

نتیجہ آپ کی اسکرین پر آ جائے گا

پرنٹ آؤٹ ضرور لے لیں تاکہ بعد میں کام آ سکے

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 27 Jun 2020, 1:11 PM