جامعہ کے چھ ریسرچ اسکالر پی ایم ریسرچ فیلوشپ کے لیے منتخب

جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ طلباء کی یہ امتیازی کامیابی یونیورسٹی کے دیگر طلبہ کو ریسرچ میں عمدہ کارکردگی کے لیے تحریک دے گا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے چھ ریسرچ اسکالر کو دسمبر 2020 ڈرائیو کی لیٹرل انٹری اسکیم کے تحت پرائم منسٹر ریسرچ فیلو شپ (پی ایم ار ایف) سے نوازا گیا ہے جن میں پانچ طالبات ہیں۔

جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے تمام ریسرچ اسکالر کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ یہ یونیورسٹی کے دیگر طلبہ کو ریسرچ میں عمدہ کارکردگی کے لیے تحریک دے گا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ امتیاز و علو کے لیے تیار ہے اور اپنے طللبہ کو بلندی حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کے مقصد سے سخت محنت کرتی ہے۔


پی ایم آر ایف کے لیے منتخب ریسرچ اسکالر میں سول انجینیئرنگ ڈپارمنٹ کی فوزیہ تبسم اور مومنہ، الیکٹریکل انجینیئرنگ ڈپارٹمنٹ عذرا ملِک، نینو سائنس اینڈ نینو ٹیکنالوجی سینٹر کے فیروز خان، بیسک سائنس انٹرڈسپلنری ریسرچ سینٹر کی عالیہ طیب اور فیزیوتھریپی اینڈ ریہیبلیشن سائنس سینٹر کی آسی سیف شامل ہیں۔

پی ایم آر ایف کے جامعہ کے کوآرڈینیٹر پروفیسر عبد القیوم انصاری نے کہا ہے کہ چھ ریسرچ اسکالر کو ذاتی طور پر پہلے دو سالوں کے لیے 70000 روپیے، تیسرے سال کے لیے 75000 روپیے، چوتھے اور پانچویں سال کے لیے بالترتیب 80000 روپیے کی فیلوشپ ملے گی۔ علاوہ ازیں تمام فیلو کو پی ایم آر ایف کے تحت سالانہ دو لاکھ روپیے (پانچ سال کے لیے کل 10 لاکھ روپیے) کا ریسرچ گرانٹ ملے گا۔
قبل ازیں مئی 2020 کی لیٹرل اینٹری اسکیم کے تحت، نینو سائنس اینڈ نینو ٹیکنالوجی سینٹر (سی این این) سے ماریا خان اور آبگینہ شبیر کو فیلوشپ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔