الہ آباد یونیورسٹی کے طلبا سڑکوں پر، ریتا بہو گنا کی رہائش گاہ کاگھیراؤ کیا 

الہ آباد یونیورسٹی کےطلباء نے وہاں کی رکن پارلیمنٹ ریتا بہوگنا جوشی کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا اور طلباء کونسل کے نفاذ کی مخالفت کی

الہ آباد یونیورسٹی کے طلبا سڑکوں پر، ریتا بہو گنا کی رہائش گاہ کاگھیراؤ کیا
الہ آباد یونیورسٹی کے طلبا سڑکوں پر، ریتا بہو گنا کی رہائش گاہ کاگھیراؤ کیا
user

یو این آئی

الہ آباد یونیورسٹی میں طلبا یونین کے مقام پر طلبا کونسل کو نافذ کئے جانے کی مخالفت میں یونیورسٹی کے طلبا نے بدھ کو بی جے پی کی نومنتخب رکن پارلیمان ریتا بہوگنا جوشی کے گھر کا گھیراؤ کیا۔

طلبا یونین کی بحالی کے لئے ریتا بہوگنا جوشی کے گھر کا گھیراؤ کرر ہے طلبا کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں طلبا یونین کا اپنا وقار ہے اسے ختم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائےگی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس یونیورسٹی کی پروفیسر رہی ہیں اور موجودہ وقت میں الہ آباد سے رکن پارلیمان ہیں لہذا ڈاکٹر ریتا کو چاہئے کہ وہ اس معاملے کو اٹھائیں۔


اے بی وی پی لیڈر اتیندر سنگھ نے طلبا یونین کی بحالی کے لئے سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک لڑائی لڑنے کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ اگر ہم طلبا کے مطالبے کو پورا نہیں کیا گیا تو ہم سڑک پر اترنے پر مجبور ہوں گے۔ یونیورسٹی میں طلبا یونین کی بحالی کراکے رہیں گے چاہے اس کے لئے کتنی بڑی قربانی ہی کیوں نہ دینی پڑے۔ اس موقع پر طلبا نے ریاستی و مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی بھی کی۔

قابل ذکر ہے کہ منگل کو طلبا نے الہ آباد یونیورسٹی میں طلبا کونسل کے نفاذ کی مخالفت اور طلبا یونین کی دوبارہ بحالی کے مطالبے کے ساتھ پھولپور سے بی جے پی کی نومنتخب رکن پارلیمان کیسری دیوی پٹیل کے رہائش کا گھیراؤ کرتے ہوئے ان سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔