لاک ڈاؤن: ’آن لائن تعلیم وقت کی اہم ضرورت‘

حکومت کی جانب سے موکس، سویم، این پی ٹی ای ایل، ای ینترا، ای پاٹھشالہ اور نیشنل ڈیجیٹل لائبریری جیسے کئی ایک پلیٹ فارم ہیں جہاں سے آن لائن تعلیم دی جاتی ہے اور یہیں سے مواد بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

سنٹر فار ڈسٹنس جامعہ ملیہ کے ڈائریکٹر پروفیسر احرار حسین
سنٹر فار ڈسٹنس جامعہ ملیہ کے ڈائریکٹر پروفیسر احرار حسین
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کوڈ 19-لاک ڈاون کے پیش نظر آن لائن تعلیم کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ اس حوالے سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ (سی ڈول) سرگرم ہے۔ طلبا تک پہنچنے اور انہیں ہر طرح کی آسانی بہم پہنچانے، تعلیمی دشواریوں کو دور کرنے کی سمت میں سنٹر ہر ممکن کام کر رہا ہے۔

جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق طلبا کے لئے آن لائن کونسلنگ کلاسز کے لئے کوششیں جاری ہیں تاہم سنٹر بہت جلد ہی اپنے طلبا کو آن لائن تعلیم دینے کی شروعات کرے گا۔ اس حوالے سےاکیڈمک اور ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کی ہفتہ میں چار آن لائن میٹنگز ہو رہی ہیں تاکہ آن لائن تعلیم میں طلبا کو آ رہی دشواریوں کاحل نکالا جاسکے۔


اسی پسِ منظر میں حکومت کے آن لائن تعلیمی سسٹم کے حوالے سے سی ڈول کے زیر اہتمام ایک اہم آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا گیا، اس میں سی ڈول کے اکیڈمک کوآرڈینیٹرز اور ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف نے شرکت کی، حکومت ہند کا ڈیجیٹیلائزیشن کے حوالے سے اقدامات کے موضوع پر منعقد لیکچر کے کلیدی خطبہ میں سی ڈول کے ڈائریکٹر (اکیڈمک) پروفیسر احرار حسین نے کہا کہ کوڈ 19-لاک ڈاون کے پیش نظر آن لائن تعلیم وقت کی اہم ضرورت بن گئی ہے ایسے میں حکومت کی آن لائن تعلیمی سسٹم کافی اہم ہے اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہئے۔

حکومت کی جانب سے موکس، سویم، این پی ٹی ای ایل، ای ینترا، ای پاٹھشالہ اور نیشنل ڈیجیٹل لائبریری جیسے کئی ایک پلیٹ فارم ہیں جہاں سے آن لائن تعلیم دی جاتی ہے اور یہاں سے تعلیم و تعلم کے لئے مواد بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں، موجودہ حالات کے پیش نظر طلبا و اساتذہ کے لئے مذکورہ پلیٹ فارم کافی اہم ہے، یہاں مفت میں رجسٹریشن سمیت دیگر سہولیات دستیاب ہیں۔


حکومت کی کوشش رہی ہے کہ وہ آن لائن تعلیم کو فروغ دے، پروفیسر احرار نے کہا کہ اس حوالے سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر صاحبہ بھی کافی سرگرم ہیں اور ان کی ہدایت پر ہی گزشتہ دنوں جامعہ میں آن لائن درس وتدریس کے لئے صلاحیت سازی پروگرام منعقد کیے گئے، تاکہ آن لائن تعلیم کا سلسلہ زیادہ بہتر ہوسکے۔

وائس چانسلر کی ہدایت پر آن لائن تعلیم جاری ہے اور اس حوالے سے ان کی کوششیں بھی قابل قدر ہیں، جامعہ آن لائن کے ذریعہ طلبا تک درس و تدریس کے کام میں کامیاب ہے، لہذا سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ بھی لگاتار طلبا سے رابطہ میں ہے، انہیں آرہی دشواریوں سمیت کورسیز سے متعلق مواد آن لائن مہیا کرانے میں سنٹر مصروف ہے حالانکہ بہت جلد طلبا کو آن لائن تعلیم دینے کی بھی شروعات کردی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔