روبوٹک ٹیبلٹ سے ہائی ٹیک بنیں گے بہار کے طلبا

بچے ٹیبلٹ میں وائس سرچ کریں گے اور ٹیبلٹ انکے مشکل سے مشکل سوال کا فورا جواب دے گا

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

مرکزی حکومت کی مدد سے بہار کے نکسلی انتہاپسندی سے متاثرہ اورنگ آباد ضلع کے چنندہ 110سرکاری سکنڈری اسکولوں کے بچے اب روبوٹک ٹیبلٹ سے پڑھائی کرکے ہائی ٹیک بنیں گے ۔

ضلع کے ایجوکیشن افسر محمد علیم نے آج یہاں بتایاکہ بہار کے 13ضلعوں میں بچوں کو سائنس کے شعبہ عصری تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اور انھیں ہائی ٹیک بنانے کے لیے روبوٹک ٹیبلٹ کے توسط سے انکے سوالوں کا جواب فورا مل سکے گا ۔انھوں نے بتایاکہ بچے ٹیبلٹ میں وائس سرچ کریں گے اور ٹیبلٹ انکے مشکل سے مشکل سوال کا فورا جواب دے گا ۔اس کے لیے ضلع کے کٹمبا اور اورنگ آباد صدر بلاک کے 100سرکاری سکنڈری اسکولوں کا انتخاب کیاگیاہے جہاں روبوٹک ٹیبلٹ تقسیم کیے جارہے ہیں ۔


محمدعلیم نے بتایاکہ اس ٹیبلٹ کو بہتر طریقہ سے چلانے کے لیے منتخب اسکولوں کے اساتذہ کو خاص طورسے تربیت دی گئی ہے اور انھیں بتایاگیا ہے کہ کس طرح سے بچوں کو روبوٹک ٹیبلٹ کے ذریعہ پڑھاناہے ۔انھوں نے بتایاکہ یہ روبوٹک ٹیبلٹ دیہی طلبا و طالبات کےلیے ایک نعمت ثابت ہوسکتاہے اور وہ آج مسابقتی تعلیم کے عہدمیں بہتر کرسکتے ہیں ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔