اردو یونیورسٹی: انٹرنس ایگزام کے لئے آن لائن درخواست کی 10 مئی آخری تاریخ

اس دوران میرٹ کی اساس پر مختلف یو جی، پی جی اور ڈپلوما و سرٹیفکیٹ کورسز کے لیے آن لائن داخلوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔ مدارس کے طلبہ کے لیے رابطہ (برج) کورسز بھی دستیاب ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں انٹرنس کے ذریعہ داخلے کے ریگولر کورسز میں آن لائن درخواستوں کے ادخال کی توسیع شدہ آخری تاریخ جمعہ 10 مئی ہے۔

پہلے ان کورسز میں آن لائن درخواست کی آخری تاریخ یکم مئی تھی تاہم طلبا کی خواہش پر اس میں 10 مئی تک توسیع کی گئی۔ ڈاکٹر ایم وناجا، ڈائریکٹر نظامت داخلہ کے بموجب انٹرنس کے ذریعہ داخلے کے کورسز جیسے ایم بی اے، ایم ٹیک (کمپیوٹر سائنس)، بی ٹیک (سی ایس)، ایم ایڈ، بی ایڈ، ڈی ایل ایڈ، اور پالی ٹیکنیک ڈپلوما (سیول، کمپیوٹر سائنس، آئی ٹی، الکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن، الکٹریکل اینڈ الکٹرانک، میکانیکل، آٹوموبائل اور اپیرل) اور تمام پی ایچ ڈی کورسز میں داخلے کے خواہشمند طلبا 10 مئی تک آن لائن فارم داخل کرسکتے ہیں۔


اس دوران، میرٹ کی اساس پر مختلف یو جی، پی جی اور ڈپلوما و سرٹیفکیٹ کورسز کے لیے آن لائن داخلوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔ مدارس کے طلبہ کے لیے رابطہ (برج) کورسز بھی دستیاب ہیں۔

دیگر تفصیلات اور درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہیں۔ درخواستیں صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔ یونیورسٹی میں ہاسٹل کی محدود گنجائش فراہم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔