ایس ایس سی گھوٹالہ LIVE: احتجاج کر رہے طلباء پر لاٹھی چارج

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
user

قومی آوازبیورو

31 Mar 2018, 6:55 PM

پولس نے کئی طلباء کو پیٹا، بس میں بیٹھا کر لے گئی

ایس ایس سی گھوٹالہ کے خلاف مظاہرہ کر رہے طلباء کو پولس نے حراست میں لے لیا۔ تمام طلباء کو پولس بس میں بیٹھا کر تھانے لے گئی ہے۔

31 Mar 2018, 3:27 PM

لاٹھی چارج کے بعد طلباء نے لگایا جام

لاٹھی چارج کے بعد طلباء مشتعل ہو گئے ہیں اور انہوں نے روڈ جام کر دیا ہے اور پولس کے لئے طلباء کو روک پانا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔ مشتعل طلباء نے انہیں روکنے کے لئے لگائی گئی پولس کی بیریکیڈنگ کو بھی توڑ ڈالا ہے۔

۔

ایس ایس سی گھوٹالہ LIVE: احتجاج کر رہے طلباء پر لاٹھی چارج
31 Mar 2018, 3:25 PM

پولس نے پر امن مظاہرہ پر لاٹھی چارج کیا: طلباء

ایس ایس سی گھوٹالہ کے خلاف راجیو چوک کی طرف مارچ نکال رہے طلباء پر پولس نے لاٹھی چارج کیا ہے جس میں متعدد طلباء زخمی ہو گئے ہیں۔ طلباء کا کہنا ہے کہ پولس نے پر امن طریقہ سے مارچ نکال رہے طلباء پر جن پتھ کے پاس لاٹھی چارج کر دیا۔


31 Mar 2018, 3:20 PM

احتجاجی طلباء پر لاٹھی چارج

ایس ایس سی گھوٹالہ کے خلاف احتجاج کر رہے طلباء نے راجیو چوک کی طرف سب مارچ نکالنا شروع کیا تو پولس نے جن پتھ کے نزدیک ان پر لاٹھی چارج کر دیا۔ کئی طلباء کو پولس نے حراست میں بھی لے لیا ہے۔

ایس ایس سی گھوٹالہ LIVE: احتجاج کر رہے طلباء پر لاٹھی چارج
31 Mar 2018, 2:25 PM

کویتا کرشنن کا ٹوئٹ


31 Mar 2018, 2:25 PM

یوگیندر یادو کا ٹوئٹ

31 Mar 2018, 2:24 PM

(ویڈیو) پارلیمنٹ اسٹریٹ پر سراپا احتجاج طلبا


31 Mar 2018, 1:55 PM

چانچ کے مطالبہ کو لے کر سڑک پر اترے طلباء

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
احتجاج کرتے طلباء

اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) کے امتحان میں ہوئی دھاندلی کے خلاف ایک بار پھر طلباء سڑک پر اتر گئے ہیں۔ بڑی تعداد میں ملک بھر سے آئے طلباء دہلی کی پارلیمنٹ اسٹریٹ پر جمع ہیں۔ طلباء کا مطالبہ ہے کہ گزشتہ ایک سال سے ایس ایس سی کی طرف سے لئے گئے تمام تقابلی امتحانات کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائی جائے اور وزیر مملکت برائے عملہ جتندر سنگھ استعفی دیں۔

ایس ایس سی گھوٹالہ LIVE: احتجاج کر رہے طلباء پر لاٹھی چارج

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔