جامعہ ملیہ اسلامیہ: داخلہ جاتی فارم پُر کرنے کی تاریخ میں توسیع

اب 2019۔20 کے تعلیمی سیشن کے لئے بی ٹیک اور بی آرک سمیت سبھی کورسوں میں آن لائن داخلہ فارم بھرنے کی تاریخ 29 اپریل 2019 تک ہے جبکہ تصحیح کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2019 ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے داخلہ جاتی امتحانات کے لئے فارم پر کرنے کی تاریخ میں کی توسیع کرکے 29اپریل کردی ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے عوامی تعلقات افسراور میڈیا کو آرڈینیٹر احمد عظیم نے آج یہا ں بتایا کہ طلبہ اب 29 اپریل2019 تک اپنے من پسند تمام ہی کورسوں میں بھر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 2019۔20 کے تعلیمی سیشن کے لئے بی ٹیک اور بی آرک سمیت سبھی کورسوں میں آن لائن داخلہ فارم بھرنے کی تاریخ 29 اپریل 2019 تک ہے جبکہ تصحیح کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2019 ہے۔

آن لائن فارم پر کرنے اور دستور العمل حاصل کرنے کے لئے مندرجہ ذیل ویب سائٹس ملاحظہ فرما سکتے ہیں:
www.jmicoe.in اور www.jmi.ac.in

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔