دہلی: ’والدین کو کلاس رومز کے سی سی ٹی وی فوٹیج مہیا کرانے والا دنیا کا پہلا اسکول‘

دہلی حکومت نے طلبا کے والدین کے تئیں اسکولوں کی جوابدہی بڑھانے کے پیش نظر تمام سرکاری اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے ایک منصوبہ کا سنیچر کو آغاز کیا۔

تصویر اے آئی این ایس
تصویر اے آئی این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی حکومت نے طلبا کے والدین کے تئیں اسکولوں کی جوابدہی بڑھانے کے پیش نظر تمام سرکاری اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے ایک منصوبہ کا سنیچر کو آغاز کیا۔

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے منصوبہ کے افتتاح کے دوران کہا کہ یہ قدم اسکولی تعلیم میں سنگ ثابت ہوگا کیونکہ یہ والدین کے لئے کلاسوں سے لائیو فیڈ لینا ممکن بنائے گا۔ یہ قدم طلبا کی سیکورٹی یقینی بنائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہلی کے لاجپت نگر میں واقع اسکول والدین کو سی سی ٹی وی فوٹیج مہیا کرانے والا دنیا کا پہلا اسکول بن گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچے کو کلاس میں پڑھتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اس سال نومبر تک قومی راجدھانی کے تمام سرکاری اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئے جائیں گے۔

کیجریوال نے منصوبہ کی کامیابی کے تعلق سے اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ میں اس پروجیکٹ سے آئندہ برس شاندار نتیجہ کی امید کررہاہوں۔ مجھے نہیں لگتا کہ اب تک کسی اور دیگر پروجیکٹ سے مجھے اتنی خوشی ہوئی ہے جتنی اس پروجیکٹ سے۔ آئندہ وقت میں یہ پروجیکٹ پوری دنیا کے لئے سنگ ثابت ہوگا۔

قبل ازیں، وزیر تعلیم اور نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے لاجپت نگر میں واقع شہید ہیمو کالونی سرودیہ ودیالیہ کی کلاسوں میں سی سی ٹی تی کیمروں کو چالو کر کے اس منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے تقریباََ دو برس پہلے کا وہ واقعہ یاد ہے جب ایک بچے کی ایک پرائیوٹ اسکول میں موت ہوگئی تھی اور ابھی بھی اس معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔ اسی وقت وزیراعلی نے سرکاری اسکولوں کی کلاسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جانے کی ہدایت دی تھی۔ یہ دہلی کا پہلا اسکول ہے جہاں حفاظت کے پیش نظر نہ صرف احاطہ میں بلکہ تمام کلاس رومز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 07 Jul 2019, 8:10 AM