کمیونٹی سنٹر میں تعلیم کا انتظام، اسکولی طلبا کے ڈیجیٹل ایجوکیشن کے لئے رہنما خطوط جاری

رہنما خطوط میں اس بات کا اہتمام کیا گیا ہے کہ جن طلبا کے پاس آن لائن تعلیم کا نظام موجود نہیں ہے ان کو ان کے گھر پر تعلیم فراہم کرائی جائے۔

علامتی تصویر سوشل میڈیا بشکریہ قیرس
علامتی تصویر سوشل میڈیا بشکریہ قیرس
user

یو این آئی

حکومت نے کورونا وائرس کے وبا کے پیش نظر ملک کے اسکولی طلبا کو ڈیجیٹل تعلیم کی فراہمی کے لئے ایک رہنما خطوط جاری کیا ہے۔

مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے بدھ کے روز ٹوئیٹ کرکے یہ بتایا کہ نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) نے یہ ہدایت نامہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہدایات ملک میں تین قسم کے طلباء کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔

ڈاکٹر نشنک کے مطابق پہلے درجے میں وہ طلباء ہوں گے جن کے پاس آن لائن تعلیم کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔ دوسرے وہ طلبہ ہوں گے جن کے پاس آن لائن تعلیم کے محدود وسائل ہیں ۔ تیسرے درجے کے وہ طلبہ ہوں گے جن کے پاس آن لائن تعلیم کی مناسب سہولت موجود ہے۔

next