سال میں دو بار ہوں گے دسویں اور بارہویں کے بورڈ امتحان: سی بی ایس ای

سال 22۔2021 کے نصاب کو دو سیشن میں تقسیم کیا جائے گا اور بورڈ ہر ایک سیشن کے آخر میں تقسیم کئے گئے نصاب کی بنیاد پر امتحان منعقد کرے گا۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے پیر کو کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے بحران کے پیش نظر سال 22۔2021 تعلیم سال کے لئے دسویں اور بارہویں جماعت کے نصاب کو منطقی بناکر دو سیشن میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر ایک سیشن کے آخر میں امتحان کا انعقاد کیا جائے گا ۔سی بی ایس ای نےاپنے جاری بیان میں کہا ’’تعلیم سال 22۔2021 کے نصاب کو دو سیشن میں تقسیم کیا جائے گا اور بورڈ ہر ایک سیشن کے آخر میں تقسیم کئے گئے نصاب کی بنیاد پر امتحان منعقد کرے گا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی سال کے آخر میں بورڈ امتحان کرائے جانے کی امکان کو بڑھانے کے لئے یہ اقدم اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کی سلیبس کو بھی گزشتہ تعلیم سال کی طرح منطقی اور مدلل بنایا جائے گا اور نئے سلیبس کو جولائی تک نوٹیفائی کردیا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ دیہی اور دور دراز کے طلبا کے نمائندوں کے ساتھ صلاح مشورہ کرنے کے بعد نصاب کو کم کرنے اور دو بار میں امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک گیجٹس کی الگ الگ دستیابی، کنیکٹوٹی، آن لائن تعلیم کے اثر، دیگر سماجی اور اقتصادی امور کی تشویشات کو بھی ذہن میں رکھا گیا ہے۔


واضح رہے کہ اس بار کووڈ وبا کے قہر کے سبب دسویں اور بارہویں کے امتحان منسوخ کردیئے گئے اور امتحان کے نتائج کو داخلی تجزیہ اور پچھلی جماعت کی بنیاد پر تیار کرنے کا فارمولہ اپنایا جارہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Jul 2021, 7:11 AM
/* */