سی بی ایس ای: 12ویں کلاس کے نتائج کا اعلان، cbseresults.nic.in پر چیک کریں

سی بی ایس ای کی طرف سے 12 ویں کلاس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، طلبہ اپنا ریزلٹ cbse.examresults.net, results.nic.in, cbseresults.nic.in, results.gov.in پر دیکھ سکتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) 12 ویں کلاس کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سی بی ایس ای کی آفیشیل ویب سائٹ cbse.nic.in پر نتائج کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اس مرتبہ 12 ویں کے امتحان میں 1186306 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا۔ ملک بھر میں 4138 مراکز پر امتحانات کرائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ سی بی ایس ای نے 12 ویں کلاس کے امتحانات 5 مارچ سے 13 اپریل کے درمیان کرائے تھے۔ بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ کے علاوہ طلباء cbse.examresults.net, results.nic.in, cbseresults.nic.in, results.gov.in پر لاگ ان کر کے بھی اپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔

سی بی ایس ای اس بار سنٹرلائزڈ ایکسس سسٹم (سی اے ایس) کے تحت کاؤنسلر کو جوڑے گا تاکہ ملک کے کسی بھی حصہ سے طلباء ٹول فری نمبر پر امتحان کے تعلق سے سوال جواب کر سکیں۔ علاوہ ازیں سی بی ایس ای کی ویب سائٹ cbse.nic.in پر ہیلپ لائن کا آپشن سلیکٹ کر کے سوالات پوچھے جا سکیں گے۔

ایسے دیکھیں ریزلٹ:

  • بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ cbse.nic.in پر جائیں۔
  • CBSE Class 12th Result 2018 یا CBSE Class 10th Result 2018 سیکشن پر جائیں۔
  • CBSE 12th Board Exam result 2018 یا پھر CBSE 10th Board Exam result 2018 پر کلک کریں
  • اپنے ایڈمٹ کارڈ کی تفصیلات درج کریں۔
  • آپ کا ریزلٹ اسکرین پر ہوگا، مستقبل کے لئے پرنٹ آؤٹ بھی لے سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 May 2018, 11:01 AM