یورو وژن گیت مقابلے کے موضوعات: بھیڑیے، چڑیلیں اور یوکرینی ہپ ہاپ

یورو وژن گیت مقابلے میں شریک گیتوں میں حیران کن الفاظ و تراکیب کا استعمال کیا گیا، جو نہایت دلچسپی کے حامل ہیں۔

یورو وژن گیت مقابلے کے موضوعات: بھیڑیے، چڑیلیں اور یوکرینی ہپ ہاپ
یورو وژن گیت مقابلے کے موضوعات: بھیڑیے، چڑیلیں اور یوکرینی ہپ ہاپ
user

Dw

خیال کیا جا رہا ہے کہ یورو وژن فیسٹیول 2022 ء کی خوشیاں اور جوش و خروش قریب تین ماہ سے جاری یوکرین جنگ کی وجہ سے ماند پڑ گئیں ۔ اس مقابلے کے منتظم ادارے یورپی براڈکاسٹنگ یونین نے روس کو چوبیس فروری کو یوکرین پر چڑھائی کے اگلے ہی دن گیتوں کے اس مقابلے میں شریک ہونے سے روک دیا تھا۔

یورو وژن میں شامل گیتوں میں ناروے کا گیت 'کیلے کھانے والے بھیڑیے‘ کا جہاں تذکرہ ہے وہاں فرانسیسی گیت میں چڑیلوں کی غار کے قصے کو سمویا گیا ہے۔ اسی طرح برطانوی گیت میں خلائی انسان کا ذکر ہے تو یونانی گیت میں مرنے کی خواہش کے موضوع کو شامل کیا گیا ہے۔


ایسے ہی لیتھوینیا کے مقابلے میں شامل گیت کسی مطربہ کے بارے میں ہے اور سربیا کے گیت کا مرکزی موضوع جراثیم کا خوف ہے۔ اس طرح رواں برس کے مقابلے کا ایک گیت جو یوکرین فنکار پیش کریں گے، اس میں یوکرینی جنگ کا موضوع شامل ہے اور اس کو ہپ ہاپ موسیقی پر فنکار پیش کریں گے۔ میوزیکل ماہرین نے مقابلے میں شامل گیتوں کے موضوعات کو جہاں حیران کن قرار دیا وہاں انہیں نہایت متنوع اور دلچسپ بھی قرار دیا۔

یوکرینی ہپ ہاپ

ریپ یا Rap اندازِ گائیکی بنیادی طور پر ہپ ہاپ ردھم یا بیٹ پر گائی جاتی ہے۔ رواں برس کے مقابلے میں اس وقت سب سے مقبول گیت کالوش آرکیسٹرا کا ہے جو ان کے وطن یوکرین کے بارے میں ہے۔


اس میں میوزیکل بینڈ نے اپنے ملک یوکرین کو روسی جنگ میں بھرپور دفاع کے تناظر میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ عوامی رائے عامہ بھی اسی گیت کے حق میں ہے اور قوی امکان ہے کہ سن 2022 کے یورو وژن مقابلہ 'لاکوش آرکیسٹرا‘ نامی بینڈ جیت لے۔

اس گروپ کی مرکزی سنگر چالیس سالہ یوکرینی شہری ماریا لیمباک کو یقین ہے کہ وہ ہفتے کی شام گیتوں کا یہ مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ کالوش آرکیسٹرا مقابلے میں اپنے ملک کا نیلا اور زرد پرچم تھام کر شرکت کریں گے۔


چھیاسٹھواں یورو وژن سانگ کنٹیسٹ

سن 2022 کا یورو وژن گیت مقابلہ ترتیب کے اعتبار سے چھیاسٹھواں ہے اور اس کی میزبانی اٹلی کا شہر ٹورین کر رہا ہے۔ فائنل مقابلے کے ہر فنکار کو مختلف ممالک میں عوامی ووٹنگ اور میوزک ایکسپرٹ کی آرا حاصل ہو گی اور جیتنے والے کا بھی انتخاب اسی بنیاد پر ہو گا۔

فائنل مقابلے کے لیے مختلف بیس ممالک کے نمائندہ گلوکار و فنکار شرکت کریں گے اور ان کا انتخاب دو سیمی فائنل مقابلوں میں کیا گیا تھا۔ فائنل میں پانچ اہم یورپی ممالک اٹلی، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اسپین بھی شامل ہیں اور ان کو یورو وژن کے پانچ 'بڑے‘ بھی قرار دیا جاتا ہے۔ فائنل جیتنے والے کو 'گلاس مائیکروفون‘ کی ٹرافی دی جائے گی اور اس کامیابی سے ان کا مستقبل روشن ہونا یقینی ہے۔


مختلف ممالک میں یورو وژن مقابلے منعقد کیے گئے اب کامیاب فنکار فائنل میں حصہ لیں گے اور ٹورین منعقدہ سانگ کنٹیسٹ موضوعات کے اعتبار سے بہت دلچسپ خیال کیا گیا ہے۔ کئی گیت جذباتی نوعیت کے ہیں تو بعض نرالے موضوعات کے حامل بھی ہیں۔

ناروے کے فنکار 'سب وولفر‘ زرد کارٹونی ماسک میں جو گیت گائیں گے، اس کا موضوع بھیڑیے کو کیلا دینا ہے اور فرانس کے فنکار 'الوان و آہیز‘ شبینہ رقصِ شیطان پیش کریں گے۔ برطانوی فنکار گروپ سیم رائیڈر اور سویڈن کی کارنیلا جیکبز بھی اہم امیدواروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔


گزشتہ برس کا یورو وژن گیتوں کا مقابلہ اطالوی میوزیکل راک بینڈ مینسکن نے جیتا تھا۔ اس راک بینڈ کو نیدرلینڈز کے شہر راٹرڈیم میں منعقدہ یورو وژن ایوارڈ کی تقریب میں ٹرافی اٹھانے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ اس مقابلے کے بعد اطالوی دارالحکومت روم کے مقامی بینڈ کو عالمی شہرت حاصل ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔