جرمن ریڈیو اسٹیشن کو ’نسلی امتیاز ‘ کے الزام کا سامنا

باویریا کا ایک ریڈیو اسٹیشن دنیا بھر میں ایک دم مشہور ہو گیا۔ اس کی وجہ ریڈیو پروگرام کے دوران میزبان کا ’بی ٹی ایس بینڈ‘ کے نئے گیت اور البم پر کڑی تنقید تھی۔

جرمن ریڈیو اسٹیشن کو ’نسلی امتیاز ‘ کے الزام کا سامنا
جرمن ریڈیو اسٹیشن کو ’نسلی امتیاز ‘ کے الزام کا سامنا
user

Dw

جرمنی کی جنوبی ریاست باویریا کے مشہور ریڈیو اسٹیشن بائرن تھری کو 'کے پوپ بینڈ‘ کے لاکھوں شائقین کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ شائقین اس ریڈیو اسٹیشن کے ایک کمپیئر ماتھیاس ماٹوشِک پر نسلی تعصب کا الزام بھی عائد کر رہے ہیں۔ اس کمپیئر کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے 'کے پوپ بینڈ‘ بی ٹی ایس کی ریلیز 'کولڈ پلے‘ سیریز کے 'فِکس یُو‘ البم کے باہری کوَر کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کمپیئر کی تنقید


ماتھیاس ماٹوشِک نے 'کے پوپ بینڈ‘ بی ٹی ایس کو کورونا وائرس کی کوئی قسم قرار دیا تھا۔ کمپیئر کا یہ بھی کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں اس وائرس کی ویکسین بھی جلد دریافت کر لی جائے گی۔ ماتھیاس شِک نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے تجویز کیا کہ انہیں اگلے بیس برسوں کے لیے شمالی کوریا چھٹیاں گزارنے کے لیے بھیج دیا جائے تو مناسب ہو گا۔

جنوبی کوریائی شائقین نے ریڈیو پریزینٹر کے خلاف تنقید کا زیادہ شور مچایا تو ماتھیاس شِک کا کہنا تھا کہ ان کا ہدف جنوبی کوریا نہیں تھا اور نا ہی وہ دشمنی کا شکار ہیں۔ اپنے ناقدین کو انہوں نے بتایا کہ وہ جنوبی کوریا میں تیار کی جانے والی موٹر کار استعمال کرتے ہیں۔


کمپیئر کی معذرت

بائرن تھری ریڈیو کے کمپیئر ماتھیاس ماٹوشِک نے بی ٹی ایس نامی جنوبی کوریائی میوزیکل بینڈ پر تنقید اور شائقین کے جوابی ردِعمل پر معذرت پیش کر دی ہے۔ ماٹوشِک نے معذرت پیش کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ان کا مقصد کسی کا دل آزاری یا میوزیکل بینڈ کے فنکاروں کی توہین مقصود نہیں تھی۔


'بی ٹی ایس آرمی‘ کا ردعمل

ماتھیاس شِک کی تنقید کے جواب میں جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے 'کے پوپ بوائے بینڈ‘ بی ٹی ایس کے شائقین نے سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان مچا دیا۔ یہ شائقین خود کو بی ٹی ایس آرمی قرار دیتے ہیں۔ شائقین کی اس فوج کے اراکین نے بائرن تھری ریڈیو اسٹیشن کے کمپیئر کو نسلی تعصب زدہ قرار دے دیا۔


یہ امر اہم ہے کہ سن 2019 میں جب چین اور پھر جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کی افزائش عام ہوئی تھی تب سے ڈھکے چھپے انداز میں کئی ملکوں کے لوگوں میں تعصب کا رویہ دیکھا گیا۔

بی ٹی ایس آرمی کے نوجوان شائقین نے سوشل میڈیا پر واضح کیا کہ ایسے کلمات کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ شائقین نے کمپیئر کے محض تبصرے پر ان کا احتساب کرنے کی خواہش بھی بیان کی ہے۔


ریڈیو اسٹیشن کا موقف

بائرن تھری ریڈیو اسٹیشن نے اس صورت حال میں اپنے کمپیئر کے تبصرے کو درست اور اس کا دفاع بھی کیا ہے۔ ریڈیو کی انتظامیہ نے کمپیئر کا مکمل ساتھ دینے کا بھی کہا ہے۔ اس بیان میں انتظامیہ نے یہ ضرور اعتراف کیا کہ کمپیئر تبصرے میں کچھ غیر ضروری الفاظ کا استعمال کر گیا تھا اور انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔


انتظامیہ کے مطابق 'کے پوپ بوائے بینڈ‘ بی ٹی ایس کے البم یا گیتوں کے بارے میں کمپیئر نے کُھلی گفتگو کی اور اس میں دانستہ کچھ بھی نسلی تعصب کے تناظر میں نہیں تھا۔ ریڈیو کے مطابق ایسے کسی پروگرام میں الفاظ کا چناؤ بھی کمپیئر ہی کرتا ہے اور ان کی صاف رائے بدنیتی پر مبنی نہیں تھی لیکن بی ٹی ایس کے شائقین نے کمپیئر کی رائے کو منفی انداز میں غیر معمولی طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔