میدان میں پھر لوٹیں گے ’سکسر کنگ‘ یوراج سنگھ، پبلک ڈیمانڈ پر ہو رہی واپسی!

یوراج سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 2017 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی اس دھواں دھار پاری کی ویڈیو ڈالی ہے جس میں انھوں نے محض 127 گیندوں پر 21 چوکے اور 3 چھکے کی مدد سے 150 رن بنائے تھے۔

یوراج سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
یوراج سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی ٹیم کے سابق دھواں دھار بلے باز اور سکسر کنگ کے نام سے مشہور یوراج سنگھ نے کرکٹ کے میدان پر اپنی واپسی کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ پبلک ڈیمانڈ پر وہ پچ پر واپسی کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی یوراج نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ کب کھیلنے والے ہیں۔ حالانکہ انھوں نے ٹورنامنٹ کا نام نہیں بتایا ہے۔

یوراج سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 2017 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی دھواں دھار اننگ کی ویڈیو ڈالی۔ یوراج سنگھ نے کٹک میں کھیلے گئے اس مقابلے میں صرف 127 گیند پر 21 چوکے اور 3 چھکے کی مدد سے 150 رنوں کی تیز طرار اننگ کھیلی تھی۔ ان کے علاوہ ایم ایس دھونی نے بھی 122 گیندوں پر 134 رن بنائے تھے۔ اس اننگ کے دوران انھوں نے ایم ایس دھونی کے ساتھ 256 رن کی شراکت داری بھی کی تھی۔ دھونی نے اس میچ میں 134 رن بنائے تھے۔


یوراج سنگھ نے لکھا ہے ’’بھگوان آپ کی قسمت لکھتا ہے۔ پبلک ڈیمانڈ پر امید ہے کہ میں فروری میں کرکٹ کے میدان پر واپسی کروں گا۔ اس سے بہتر فیلنگ کچھ اور نہیں ہو سکتی ہے۔ آپ کے پیار اور نیک خواہشات کے لیے شکریہ۔ یہ میرے لیے کافی معنیٰ رکھتا ہے۔ ہماری ٹیم کو سپورٹ کرتے رہیے کیونکہ ایک سچا فین مشکل وقت میں بھی ٹیم کا ساتھ نہیں چھوڑتا ہے۔ جے ہند۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔