عالمی کپ سیمی فائنل: ہندوستان نے ٹاس جیت کر کیا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ہندوستان نے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ آج وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

یو این آئی

ممبئی: ہندوستان نے بدھ کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ آج وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں:-

ہندوستان:

روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، رویندرا جڈیجہ، محمد سمیع، جسپریت بمراہ، محمد سراج اور کلدیپ یادو۔


نیوزی لینڈ:

ڈیون کونوے، راچن رویندرا، کین ولیمسن (کپتان)، ڈیرل مچل، مارک چیپ مین، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مچل سینٹنر، لاکی فرگوسن، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔