ابتدائی جھٹکوں کے بعد ہم نے کھیل کو بہتر کیا ہے: وراٹ کوہلی

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میچ میں 22 رنز سے ہارنے کے بعد باوجود ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے بلے بازوں کی تعریف کرتے ہوئے آج کہا کہ ابتدائی جھٹکوں کے بعد بھی ہم نے کھیل کو بہتر کیا ہے

کپتان وراٹ کوہلی
کپتان وراٹ کوہلی
user

یو این آئی

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میچ میں 22 رنز سے ہارنے کے بعد باوجود ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے بلے بازوں کی تعریف کرتے ہوئے آج کہا کہ ابتدائی جھٹکوں کے بعد بھی ہم نے کھیل کو بہتر کیا ہے۔ ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میچ میں 22 رنز سے شکست ملی اور اس ہار کے ساتھ ہی وہ تین میچوں کی سیریز میں دو۔صفر سے پیچھے ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کے کائل جیميل سن کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔

وراٹ نے میچ کے بعد کہا، "ہماری جس طرح شروعات ہوئی اور آخر میں ٹیم نے جس طرح مقابلے کو ختم کیا اس سے میں بہت متاثر ہوں۔ایک وقت ہمارے 197 رن پر آٹھ وکٹ گر گئے تھے اور وہاں سے ہم 250 رن تک کا اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔پہلے ہاف میں ہماری بلے بازی اچھی نہیں رہی لیکن دوسرے ہاف میں ہم نے مضبوطی سے بلے بازی کی۔مشکل حالات میں نوديپ سینی، رویندر جڈیجہ اور شريس ایئر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ "


کپتان نے کہا، "ٹیسٹ اور ٹی -20 کے مقابلے میں اس سال ون ڈے میں ہماری کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی لیکن اس دوران ہمیں دباؤ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کی شناخت ہوئی جو ٹیم کے لئے مثبت پہلو ہے۔ ہم آخری میچ میں ٹیم میں تبدیلی کریں گے کیونکہ اب سیریز میں ہمارے پاس کھونے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ "

انہوں نے کہا، "ہم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور نتائج کے بارے میں نہیں سوچا۔ ہمیں آج سے پہلے نہیں پتہ تھا کہ سینی بلے بازی میں کس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں اور اگر نچلی صف میں اچھی کارکردگی ہوگی تو اس سے مڈل آرڈر اور ٹاپ آرڈر کو تحریک ملے گی اور ان پر دباؤ کم ہو جائے گا۔ "

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔