وراٹ کو بیٹنگ کے دوران جھگڑے میں پڑنا پسند ہے: ہیزل ووڈ

ہیزل ووڈ نی کہا کہ میرے خیال میں وہ (وراٹ) جھگڑے میں حصہ لینا پسند کرتے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ بہترین کارکردگی کرنے کی اپنی پوری کوشش کرتے ہوں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

میلبورن: آسٹریلیائی فاسٹ بالر جوش ہیزل ووڈ نے کہا ہے کہ وراٹ کوہلی بیٹنگ کرتے ہوئے جھگڑے میں پڑنا پسند کرتے ہیں اور شاید اسی وجہ سے وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ہیزل ووڈ نے اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ کنکٹڈ میں وراٹ کو بولنگ کرنے کے بارے میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم براہ راست محاذ آرائی سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس سے پہلے کی سیریز سے بھی یہ بات واضح ہوگئی ہے۔ میرے خیال میں وہ (وراٹ ) جھگڑے میں حصہ لینا پسند کرتے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ بہترین کارکردگی کرنے کی اپنی پوری کوشش کرتے ہوں، اس لئے بولروں کے لئے بالنگ کرتے ہوئے لڑائی میں حصہ لینا درست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں جب ہمارے کھلاڑی بیٹنگ کرتے ہیں اور وراٹ میدان میں ہوں تو معاملہ مختلف ہوتا ہے۔ جب وراٹ بیٹنگ کررہے ہیں تو یہ کوئی اور چیز ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اسے اس دوران لڑائی میں نہیں پڑنا چاہیے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ایسا کرنے سے وہ تھوڑا سا مایوس ہوجائیں گے جس سے ہم فائدہ اٹھاسکیں گے۔ ہندوستان اس سال کے آخر میں چار ٹیسٹ کی سیریز کے لئے آسٹریلیا کا دورہ کرنے والا ہے۔ آخری آسٹریلیائی ٹور میں ہندوستان نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی جو آسٹریلیائی سرزمین پر ہندوستان کی پہلی ٹیسٹ سیریز تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔