محمد اظہرالدین کو وراٹ کوہلی نے دیا ’اسپیشل گفٹ‘

اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں اظہرالدین نے وراٹ کوہلی سے ملے اس اسپیشل گفٹ کے تعلق سے لکھا ہے کہ وہ اس دستخط شدہ جرسی کو فریم کرا کر رکھیں گے۔

محمد اظہرالدین، تصویر انسٹا گرام azhar_junior_14
محمد اظہرالدین، تصویر انسٹا گرام azhar_junior_14
user

تنویر

رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے نوجوان کھلاڑی محمد اظہرالدین نے کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں وراٹ انھیں ایک اسپیشل گفٹ دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اس تصویر میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوہلی 27 سالہ اظہرالدین کو جرسی پر آٹو گراف (دستخط) دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، اور اس گفٹ کو اظہر الدین نے اپنے لیے بہت خاص بتایا ہے۔

اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں اظہرالدین نے وراٹ کوہلی سے ملے اس اسپیشل گفٹ کے تعلق سے لکھا ہے کہ وہ اس جرسی کو فریم کرا کر رکھیں گے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ محمد اظہر الدین کو وراٹ کوہلی کا بہت بڑا شیدائی مانا جاتا ہے اور انھوں نے اس سے پہلے بھی آر سی بی کپتان اور ان کی بیوی انوشکا شرما کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔ قابل ذکر یہ بھی ہے کہ اظہرالدین نے آر سی بی کی طرف سے ابھی تک کوئی میچ نہیں کھیلا ہے، لیکن سید مشتاق علی ٹرافی میں اپنی تیز طرار بلے بازی سے سبھی کو متاثر کیا تھا اور اسی لیے انھیں آر سی بی نے اپنی ٹیم کا حصہ بھی بنایا۔


محمد اظہرالدین نے سید مشتاق علی ٹرافی کے ایک میچ میں محض 37 گیندوں پر سنچری لگا کر سبھی کی نگاہیں اپنی طرف متوجہ کرائی تھیں۔ یہ سنچری سید مشتاق علی ٹرافی میں دوسری سب سے تیز سنچری تھی۔ ویسے سید مشتاق علی ٹرافی 2021 میں مجموعی طور پر بھی محمد اظہرالدین نے اپنی بلے بازی سے لوگوں کا دل جیتا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */