میری سوشل میڈیا آمدنی کے بارے میں خبریں درست نہیں: وراٹ کوہلی

کوہلی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’’زندگی میں جو کچھ بھی ملا میں اس کے لیے شکر گزار اور مقروض ہوں، سوشل میڈیا پر میری کمائی کے بارے میں گردش کرنے والی خبریں درست نہیں ہیں‘‘

وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس
وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ کے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے ہفتہ کے روز ان خبروں کو مسترد کر دیا کہ وہ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فی پوسٹ 11.45 کروڑ روپے کماتے ہیں۔ کوہلی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’’زندگی میں جو کچھ بھی ملا میں اس کے لیے شکر گزار اور مقروض ہوں، سوشل میڈیا پر میری کمائی کے بارے میں گردش کرنے والی خبریں درست نہیں ہیں‘‘

خیال رہے کہ وراٹ کوہلی اکثر انسٹاگرام پر کسی نہ کسی چیز کی تشہیر کرتے نظر آتے ہیں اور ان اشتہارات کے ذریعے وہ اچھی کمائی بھی کرتے ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ وہ ایک پوسٹ کے لیے کتنا معاوضہ حاصل کرتے ہیں۔ تاہم کوہلی نے میڈیا رپورٹس کے تمام دعووں کی تردید کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔