آئرلینڈ روانگی سے پہلے جذباتی ہو ئے ویبھو سوریہ ونشی، ٹیم انڈیا کی جرسی ملنے پر نہیں رہا خوشی کا ٹھکانہ
آئرلینڈ کے لیے آج ہندوستانی ٹیم چنئی روانہ ہوئی ہے۔ ٹیم کے ساتھ ویبھو سوریہ ونشی بھی آئر لینڈر دورے کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی-20 میچ 26 جون کو کھیلا جائے گا۔
انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں دھماکہ کرنے کے بعد ویبھو سوریہ ونشی ٹیم انڈیا میں اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ٹیم انڈیا کے سب سے کم عمر کھلاڑی ویبھو سوریہ ونشی آج ٹیم انڈیا کے ساتھ آئرلینڈر دورے کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ سوریہ ونشی کے روانہ ہونے سے پہلے بی سی سی آئی نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں ان کو قومی ٹیم کی کٹ دی گئی۔ کٹ میں ویبھو سوریہ ونشی کی جرسی تھی جس کو دیکھ کر ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔ اس کے ساتھ ہی ویبھو اپنے انٹر نیشنل مقابلے میں کتنے نمبر کی جرسی پہنیں گے، اس کا بھی انکشا ف ہوگیا۔ ویبھو سوریہ ونشی نمبر 3 کی جرسی پہن کر اپنے انٹر نیشنل پہلے مقابلے میں نظر آئیں گے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویبھو سوریہ ونشی نے جب اپنا کٹ بیگ کھولا، تو ان کی نظریں سب سے پہلے اپنی جرسی پر پڑیں۔ وہ جرسی کو دیکھ کر جذباتی ہو گئے اور کہا کہ ’’ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، اس لمحے کو بیان کرنے کے لیے، اس کے لئے ہی پہلے دن سے میں نے بیٹ پکڑی تھی۔ وہ خواب آج پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔‘‘ ویبھو سوریہ ونشی نے مزید کہا کہ ’’ ٹی شرٹ کو دیکھ کر میں بے حد خوش تھا، میرے لئے یہ ایک خواب جیسا تھا، میں اس کو بیان نہیں کر پا رہا تھا۔‘‘
آئر لینڈ دورے کے لیے منگل کو ہندوستانی ٹیم چنئی روانہ ہوئی ہے۔ ٹیم کے ساتھ ویبھو سوریہ ونشی بھی آئر لینڈر دورے کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔۔ ہندوستان اور آئر لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 26 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا مقابلہ 28 جون کو کھیلا جائے گا۔
ہندوستانی ٹیم کو آئر لینڈ پہنچنے سے پہلے ایک بڑا جھٹکا بھی لگا ہے۔ دراصل ہندوستانی ٹیم کے آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی ران میں چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کے لیے یہ دوسرا جھٹکا ہے کیونکہ مشہور ہندوستانی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا پہلے ہی چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔ ذرائع مطابق سوریانش شیڈگے کو ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
