کوہلی-روہت کے بغیر انگلینڈ پہنچی ٹیم انڈیا کا ’خاموش‘ استقبال، پنت نے شیئر کیں پرانی یادیں

شبھمن گل کی قیادت میں نوجوان ٹیم انڈیا 18 سال کی خشک سالی کا خاتمہ کر کے فتح کا پرچم لہرانے کے ارادے سے انگلینڈ پہنچ چکی ہے۔ حالانکہ ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کرنے کے لیے فینس نظر نہیں آئے۔

<div class="paragraphs"><p>ٹیم انڈیا، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

ٹیم انڈیا، تصویر@BCCI

user

قومی آواز بیورو

ہندوستانی کرکٹ ٹیم 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ دورے پر پہنچ گئی ہے۔ شبھمن گل کی قیادت میں نوجوان ٹیم انگلینڈ میں 18 سال کی خشک سالی کا خاتمہ کر کے فتح کا پرچم لہرانے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ حالانکہ ٹیم انڈیا کے لیے ریٹائر ہو چکے دو تجربہ کار کھلاڑیوں وراٹ کوہلی اور روہت شرما کے بغیر سیریز جتنا کسی امتحان سے کم نہیں ہوگا۔ ساتھ ہی جس دن ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا اسی دن سے عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ 27-2025 کی بھی شروعات ہوگی۔ دونوں ہی ٹیمیں جیت کے ساتھ اپنے اس سیزن کا بہترین آغاز کرنا چاہیں گی۔

اس دوران انگلینڈ پہنچی ٹیم انڈیا کو ہوائی اڈے پر ایک عجیب سا نظارہ دیکھنے کو ملا۔ کبھی ٹیم انڈیا کے آنے پر فینس کی بھیڑ لگ جاتی تھی، وہیں اس مرتبہ ہوائی اڈے پر پوری طرح خاموشی رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی ٹیم جب ہوائی اڈے پر پہنچی تو ایک بھی فین نظر نہیں آیا۔ یہ چیز انگلینڈ میں پہلی بار دیکھنے کو ملی ہے۔ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ وراٹ کوہلی کی غیر موجودگی کی وجہ سے ایسا نظارہ دیکھنے کو ملا۔


عظیم بلے باز وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کر لی ہے، شاید اسی وجہ سے فینس اس مرتبہ ٹیسٹ سیریز کو لے کر زیادہ پُرجوش نہیں ہیں اور ٹیم میں اپنے چہیتے کھلاڑیوں کی عدم موجودگی سے انہیں کافی مایوسی بھی ہے۔ حالانکہ نوجوان ٹیم انڈیا نے شاید امید کی ہوگی کہ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہوائی اڈے پر فینس کی لمبی قطار لگی ہوگی، لیکن ایسا بالکل نہیں ہوا۔

اس سے قبل ممبئی میں فلائٹ پکڑتے وقت جب ایک فینس نے رشبھ پنتھ سے پوچھا کہ کیا وہ انگلینڈ دورے پر روہت شرما کو یاد کریں یا نہیں۔ اس پر پنت نے مزیدار جواب دیتے ہوئے کہا کہ دورے پر انہیں ’گارڈین میں گھومنا‘ یاد آئے گا۔ پنت نے انگلینڈ کے خلاف 2024 ٹسیٹ سیریز سے جڑی مزیدار بات بھی بتائی، جہاں انہوں (روہت) نے نوجوان کھلاڑیوں کو میدان پر سستی برتنے کے خلاف وارننگ دی تھی۔


 ہندوستانی ٹیم:

شبمھن گل (کپتان)، یشسوی جیسوال، کے ایل راہل، سائیں سدرشن، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، نتی کمار ریڈی، رویندر جڈیجہ، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، ابھیمنیو ایشورن، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمرہ، محمد سراج، پرسدھ کرشنا، کرون نائر، واشنگٹن سندر، آکاش دیپ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔