ٹی-20 عالمی کپ: رضوان اور اعظم کی نصف سنچریاں، پاکستان کا سیمی فائنل میں داخلہ

سلامی بلے باز محمد رضوان (79 ناٹ آؤٹ) اور کپتان بابر اعظم (70) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے منگل کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ دو کے میچ میں نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے دی

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

یو این آئی

ابوظہبی: سلامی بلے باز محمد رضوان (79 ناٹ آؤٹ) اور کپتان بابر اعظم (70) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے منگل کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ دو کے میچ میں نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی مسلسل چوتھی جیت حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹ پر 189 رنز بنائے اور نمیبیا کو 5 وکٹوں پر 144 رنز تک محدود کردیا۔ اس طرح نمیبیا کو تین میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے رضوان اور اعظم نے پاکستان کو 113 رنز کا آغاز دیا۔ اعظم نے 49 گیندوں پر 70 رنز میں سات چوکے لگائے۔ رضوان نے آخری اوور میں بھرپور بیٹنگ کرتے ہوئے 50 گیندوں پر 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز میں آٹھ چوکے اور چار چھکے لگائے۔ محمد حفیظ نے بھی رنز کے سونامی میں ہاتھ دھوئے، صرف 16 گیندوں پر ناقابل شکست 32 رنز میں پانچ چوکے لگائے۔

رضوان نے اننگز کے آخری اوور میں جے جے اسمٹ کی گیند پر چار چوکے اور ایک چھکا لگا کر مجموعی طور پر 24 رنز بنائے اور پاکستان کو مضبوط اسکور تک لے گئے۔رضوان اپنی اننگز سے رواں سال 1661 رنز تک پہنچ چکے ہیں۔ رضوان نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی (1614 رنز، 2016) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل (1665 رنز، 2015) رضوان سے آگے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔