ٹی-20 عالمی کپ 2024: ’اسٹار اسپورٹس‘ نے جاری کیا شاندار پرومو، ویڈیو میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا جلوہ

پروموشنل ویڈیو میں روہت شرما، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا اور رویندر جڈیجہ کو دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ’وندے ماترم‘ نغمہ چل رہا ہے جو سحر انگیزی پیدا کرتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر، آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کرکٹ شیدائیوں پر اس وقت آئی پی ایل 2024 کا خمار چھایا ہوا ہے۔ روزانہ ایک سے بڑھ کر ایک مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ آئی پی ایل کے دوران کئی لوگوں کے ذہن سے یہ بات نکل چکی ہے کہ جلد ہی ٹی-20 عالمی کپ بھی شروع ہونے والا ہے۔ آئی پی ایل 2024 ختم ہوتے ہی ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے کھلاڑی بھی ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ کے لیے کمربستہ ہو جائیں گے۔ یکم جون سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے پیش نظر آج ’اسٹار اسپورٹس‘ نے ایک پرومو ویڈیو جاری کی ہے جس میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا جلوہ دکھائی دے رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستانی ٹیم کا پہلا مقابلہ 5 جون کو نیویارک میں آئرلینڈ کے خلاف ہوگا۔ دوسرے میچ میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جو کہ 9 جون کو کھیلا جائے گا۔ سبھی کو اس مہا مقابلے کا انتظار ہے۔ حالانکہ ہندوستانی ٹیم کا ابھی تک اس میگا ٹورنامنٹ کے لیے اعلان بھی نہیں ہوا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی بورڈ کی میٹنگ ہوگی اور اپریل ماہ کے آخر تک ہندوستانی اسکواڈ کا اعلان ہو جائے گا۔


بہرحال، اسٹار اسپورٹس نے جو پرومو ویڈیو جاری کی ہے، اس میں روہت شرما، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، رویندر جڈیجہ اور ہاردک پانڈیا جیسے کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ’وندے ماترم‘ نغمہ چل رہا ہے جو سحر انگیزی پیدا کر رہا ہے۔ اس ویڈیو کو کرکٹ شائقین بہت پسند کر رہے ہیں اور یہ تیزی کے ساتھ وائرل بھی ہو رہا ہے۔ اب سبھی کو انتظار ہندوستانی ٹیم کے اعلان کا ہے۔ لوگوں کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ ہاردک پانڈیا کو ٹیم میں جگہ ملے گی یا نہیں، آؤٹ آف فارم چل رہے محمد سراج سے متعلق سلیکشن کمیٹی کا کیا رخ ہوگا اور یجویندر چہل کے بارے میں کیا فیصلہ ہوتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔