ٹی-20 عالمی کپ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ

ایڈیلیڈ، انگلینڈ نے جمعرات کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سیمی فائنل کے لیے بطور وکٹ کیپر، رشبھ پنت کو دنیش کارتک پر ترجیح دی گئی ہے

ٹیم انڈیا
ٹیم انڈیا
user

یو این آئی

ایڈیلیڈ، انگلینڈ نے جمعرات کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سیمی فائنل کے لیے بطور وکٹ کیپر، رشبھ پنت کو دنیش کارتک پر ترجیح دی گئی ہے۔

انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس کے بعد کہا، "ہم پہلے بولنگ کرنے جا رہے ہیں، یہاں بہت اچھا ماحول ہونے والا ہے۔ ہمیں میدان کے مختلف جہتوں کے مطابق ڈھلنا ہو گا۔ ہم نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ ڈیوڈ مالان اور مارک ووڈ انجری کے ساتھ باہر ہیں۔ فلپ سالٹ اور کرس جارڈن ٹیم میں آئے ہیں، یہ ایک اچھی وکٹ لگ رہی ہے، امید ہے کہ یہ پورے میچ میں اچھی رہے گی۔


ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا، "ہم بہرحال پہلے بھی بلے بازی کرتے۔ ہم نے ٹورنامنٹ میں اچھا کرکٹ کھیلا ہے۔ ہمارے لیے اسی طرح کھیلنے کا ایک اور موقع ہے۔ ہم نے حالیہ برسوں میں ان لوگوں کے ساتھ کافی اچھا کرکٹ کھیلا ہے، ان کی خوبیوں اور کمزوریوں سے بخوبی واقف ہیں، اس سے فائدہ اٹھانا ضروری ہے۔ پرسکون رہنا اہم ہے۔ یہ (انجری) ڈرانے والی تھی لیکن اب میں ٹھیک ہوں، ہمارے پاس جس قسم کے ٹیلنٹ ہیں اس کے ساتھ الیون کا انتخاب کرنا مشکل تھا۔ ہم پچھلے میچ کی ٹیم کے ساتھ ہی میچ میں جارہے ہیں۔

انڈین الیون: کے ایل راہل، روہت شرما (کپتان)، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، اکشر پٹیل، روی چندرن اشون، بھونیشور کمار، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ۔

انگلینڈ الیون: جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، ایلکس ہیلز، فلپ سالٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، سیم کیرن، کرس جارڈن، کرس ووکس، عادل راشد۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */