سری لنکا نے آخری ون ڈے جیت کر کلین سوئپ سے خود کو بچایا

سری لنکا نے 35 رن پر اپنا پہلا وکٹ گنوایا لیکن فرنانڈو اور راج پکشے نے دوسرے وکٹ کے لئے 109 رن کی بہترین شراکت کرتے ہوئے سری لنکا کو جیت سے ہمکنار کیا ۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری لنکا کے اوپنر ایوشکا فرنینڈو (76) اور تیسرے نمبر کے بلے باز بھانوکا راج پکشے (65) کی بہترین نصف سنچریوں کی مدد تیسرے اور آخری ون ڈے میں ہندوستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر خود کو کلین سوئپ سے بچالیا۔ ہندوستان نے تیسرا ون ڈے ہارنے کے باوجود یہ سیریز 1-2 سے جیت لی۔

بارش کی آمد کی وجہ سے میچ میں اوورز کی تعداد کم کرتے ہوئے 47-47 کردی گئی تھی ۔ ہندوستان نے سلامی بلے باز پرتھوی شا اور سنجو سیمسن اور مڈل آرڈر کے بلے باز سوریہ کمار یادو کی بالترتیب 49 ، 46 اور 40 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت سری لنکا کو 227 رنز کا ہدف دیا اور میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 39 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔


سری لنکا نے 35 رن پر اپنا پہلا وکٹ گنوایا لیکن فرنانڈو اور راج پکشے نے دوسرے وکٹ کے لئے 109 رن کی بہترین شراکت کرتے ہوئے سری لنکا کو جیت سے ہمکنار کیا ۔

سری لنکا کی ٹیم ایک بار تین وکٹوں پر 194 رنزبناکر اچھی پوزیشن میں تھی لیکن پھر 26 رنز کے وقفے میں چار وکٹیں گنوا بیٹھی۔ لیگ اسپنر راہل چاہر نے ان چاروں میں سے تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کا رخ اچانک موڑ دیا ۔ لیکن رمیش مینڈس نے ناٹ آوٹ 15 رنز بناکر سری لنکا کوقابل احترام جیت دلادی۔ اس سال سری لنکا کی یہ ون ڈے کی دوسری جیت ہے۔ فرنینڈو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ہندوستان کے سوریا کمار یادو کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔


ہندوستان کے لئے چہار نے 54 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ چیتن سکاریا نے 34 رنز دے کر دو وکٹیں اپنے نام کیں۔ اب دونوں ٹیمیں 25 جولائی سے تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔