سری لنکا کی ٹیم فائنل میں داخل، سینتھ جے وردھنے اور لاستھ کرپسول کی سنچریوں کے سامنے ہندوستان نے ہتھیار ڈال دیے

ہندوستان اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےآٹھ وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے۔ سری لنکا  اے نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر مجموعی ہدف کا تعاقب کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i

اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ ا سٹارز 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں ہندوستان اے کو سری لنکا اے نے یک طرفہ انداز میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ جمعرات کو دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا اے کے بلے باز لاستھ کرپسول اور سینتھ جے وردھنے نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔

اس میچ میں ہندوستانی گیند بازوں کو پورے میچ میں وکٹیں لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سری لنکا نے ہدف 41.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔ اس سے قبل، ہندوستان نے سیمی فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 317/8 رنز بنائے۔ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے ابھیشیک شرما، تلک ورما اور شہباز احمد نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ سری لنکا اے کا مقابلہ اب اتوار یعنی29 نومبر کو ہونے والے فائنل میں آج یعنی27 ستمبر کو پاکستان اے اور بنگلہ دیش اے کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔ میچ کے بہترین کھلاڑی سینتھ جے وردھنے رہے۔


ہندوستان اے کے رنز کے تعاقب کے جواب میں، لاستھ کرسپولے اور سینتھ جے وردھنے نے سری لنکا اے کے لیے اننگز کا آغاز کیا۔ انہوں نے 21.3 اوورز میں پہلی وکٹ کے لیے 174 رنز جوڑے۔ تاہم ہندوستان اے نے آخر کار اس اسکور پر سینتھ جے وردھنے کو کھو دیا۔ شہباز احمد نے انہیں 21.3 اوور میں تنوش کوٹیان کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ جے وردھنے نے 70 گیندوں پر 105 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

اس کے بعد ہرشیت رانا نے 265 کے اسکور پر ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ انہوں نے لاستھ کرسپول کو رنکو سنگھ نے کیچ کرایا۔ کرسپول نے 107 گیندوں پر 116 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ نشان مدوشکا (54 ناٹ آؤٹ) اور پون رتنائیکے (31) آخر تک ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو فتح دلائی۔


ہندوستان اے کے کپتان تلک ورما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ابھیشیک شرما (78)، تلک ورما (53)، اور شہباز احمد (54 ناٹ آؤٹ) نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا اے کی جانب سے نپن دھننجایا، جنیت لیاناگے اور رویندو فرنینڈو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہندوستان اے کے لیے ابھیشیک شرما اور ویبھو سوریاونشی نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے محتاط انداز میں آغاز کیا۔ پھر، انہوں نے جارحانہ انداز میں حملہ کرنا شروع کر دیا۔ جینتھ لیاناگے نے آٹھویں اوور کی آخری گیند پر ویبھو سوریاونشی کو آوٹ کیا۔ ویبھو نے 27 گیندوں میں 40 رنز بنائے جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔


ویبھو کے آؤٹ ہونے کے بعد تلک ورما اور ابھیشیک نے محتاط انداز میں کھیلنا شروع کیا۔ ابھیشیک نے 37 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ابھیشیک نے 63 گیندوں میں 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

تلک ورما نے 66 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ گیند ان کے پیڈ پر لگی اور امپائر نے فوراً انگلی اٹھا دی۔ تلک کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا گیا۔ رویندو فرنینڈو نے رنکو سنگھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے انڈیا اے کو بڑا دھچکا پہنچایا۔ رنکو اس فیصلے سے بالکل خوش نہیں تھا۔ یہاں تک کہ انہوں نے میدان چھوڑتے ہوئے امپائر سے ناراضگی کا اظہار کیا۔ رنکو 21 گیندوں پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس میں ایک چھکا بھی شامل تھا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔