گانگولی نے گِل اور رہانے کو ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر سوال اٹھائے

سابق ہندوستانی کپتان سوربھ گانگولی نے ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے قومی ٹیم میں شبھمن گل اور اجنکیا رہانے کو کسی بھی فارمیٹ میں منتخب نہ کئے جانے پر سوال اٹھائے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: سابق ہندوستانی کپتان سوربھ گانگولی نے ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے قومی ٹیم میں شبھمن گل اور اجنکیا رہانے کو کسی بھی فارمیٹ میں منتخب نہ کئے جانے پر سوال اٹھائے ہیں۔

گانگولی نے ساتھ ہی کہا کہ کچھ ایک سینئر کھلاڑی ہی ٹیم میں ہیں جنہیں تینوں فارمیٹس میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔سابق کپتان نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ایم ایس کے پرساد نے تین اگست سے شروع ہونے والے ویسٹ انڈیز دورے کے لیے ٹوئنٹی 20، ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیاہے جس کے بعد گانگولی نے مایوسی ظاہر کی ہے۔


سابق کپتان نے ٹوئٹر پر بتایا کہ، ’’ہماری ٹیم میں کچھ ایک کھلاڑی ایسے ہیں جنہیں تمام فارمیٹس میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے لیکن میں حیران ہوں کہ شبھمن گل اور رہانے کو ون ڈے ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔‘‘

سابق کپتان گانگولی نے کہا، ’’وقت آ گیا ہے کہ سلیکٹر تینوں فارمیٹوں میں یکساں کھلاڑیوں کو منتخب کریں تاکہ ان کھلاڑیوں کی تال اور اعتماد برقراررہے۔چند کھلاڑی ہیں جو تینوں فارمیٹوں میں کھیل رہے ہیں۔ اچھی ٹیموں کے کھلاڑی ہمیشہ فارم میں ہوتے ہیں۔یہ سبھی کو خوش کرنے کی نہیں بلکہ ملک کے لئے مسلسل اور اچھا کھیلنے کی بات ہے۔‘‘


اس دوران گل نے بھی ویسٹ انڈیز کے دورے کیلئے قومی سینئر ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر مایوسی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا تھا، "میں سینئر مرد ٹیم میں منتخب ہونے کا انتظار کر رہا تھا۔ امید تھی کہ کم از کم ایک ٹیم میں مجھے موقع ملے گا۔"اتوار کو پرساد نے پریس کانفرنس میں گل کے نام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی فہرست میں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔