شریس ایر پنجاب کنگز کی کپتانی کریں گے
ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ نے کہا کہ وہ ان کی قیادت اور ٹیم میں موجود صلاحیت کو دیکھتے ہوئے آنے والے سیزن کے لیے بہت خوش ہیں۔
فائل تصویر آئی اے این ایس
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز پنجاب کنگز نے تجربہ کار بلے باز شریس ایر کو لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے کپتان بنانے کا اعلان کیا ہے۔دائیں ہاتھ کے بلے باز، جنہیں فرنچائز نے دسمبر 2024 میں نیلامی میں منتخب کیا تھا، ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ کے ساتھ دوبارہ مل کر فرنچائز کی کمان سنبھالیں گے۔
30 سالہ کھلاڑی نے پنجاب کنگز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ شریس نے کہا، "میں اس بات پر فخر محسوس کر رہا ہوں کہ ٹیم نے مجھ پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔ میں کوچ پونٹنگ کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ ٹیم مضبوط نظر آ رہی ہے جس میں قابل اور اچھا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کا شاندار مجموعہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ انتظامیہ کے ظاہر کردہ اعتماد کو ہم اپنا پہلا ٹائٹل جیت کر ثابت کریں گے۔"
ہیڈ کوچ پونٹنگ نے کہا، "شریس کے پاس کھیل کے لیے شاندار ذہن ہے۔ کپتان کے طور پر ان کی ثابت شدہ صلاحیتیں ٹیم کو بہتر مظاہرہ کرنے کے قابل بنائیں گی۔ میں نے آئی پی ایل میں پہلے بھی ایر کے ساتھ اپنا وقت گزارا ہے اور میں ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ ان کی قیادت اور ٹیم میں موجود صلاحیت کو دیکھتے ہوئے میں آنے والے سیزن کے لیے بہت خوش ہوں۔"
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔