لیجنڈس لیگ کرکٹ: سابق ہندوستانی اور پاکستانی کھلاڑیوں کا مقابلہ دیکھنے کو ہو جائیے تیار

فروری سے شروع ہو رہے لیجنڈس لیگ کے چمپئنز ٹرافی میں تین ٹیمیں ورلڈ جوائنٹس، ایشیا لائنس اور انڈین مہاراجہ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلیں گی، گزشتہ سال ورلڈ جوائنٹس نے یہ ٹرافی جیتی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>شاہد آفریدی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

شاہد آفریدی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دوحہ، قطر میں فروری اور مارچ 2023 میں منعقد ہونے والے لیجنڈس لیگ کرکٹ کے نئے سیزن میں شاہد آفریدی، مصباح الحق، متھیا مرلی دھرن، رابن اتھپا، لینڈل سمنس اور ایس شری سنت کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ شری سنت نے ایک آفیشیل بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم نے دوسرے سیزن کا پوری طرح سے لطف اٹھایا۔ ٹورنامنٹ کی سطح ہماری اپنی امیدوں سے پرے تھی اور سبھی کھلاڑیوں نے اپنا بہترین مظاہرہ کیا۔ ہم ورلڈ، ایشیا، اور ہندوستان کی مختلف ٹیموں کو دیکھتے ہوئے تازہ سیزن کے مزید تفریحی ہونے کی امید کرتے ہیں۔ میرے لیے ہندوستان کے لیے کھیلنا ہمیشہ فخر کا لمحہ ہے۔‘‘

گزشتہ مرتبہ لیجنڈس لیگ ہندوستان میں ہوا تھا جس میں 15 میچ کھیلے گئے تھے، اور سابق سپراسٹار کھلاڑیوں سے اس میں اعلیٰ سطح کی کرکٹ دیکھنے کو ملی تھی۔ یہ ہندوستان کے 6 شہروں میں کھیلے گئے تھے جس میں 1.2 بلین کرکٹ ناظرین کی عالمی رسائی درج کی گئی تھی۔ اتھپا نے گزشتہ سیزن کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’’لیجنڈس لیگ کرکٹ کے گزشتہ سیزن میں جب میں کمنٹری کر رہا تھا، تو لیجنڈس کو کھیلتے دیکھنا بہت اچھا تھا۔ تازہ سیزن کے لیے میں جوش سے بھرا ہوا ہوں۔ اب میں میدان پر اپنے پرانے ساتھیوں کے ساتھ کھیلوں گا۔ یہ مزیدار ہوگا۔‘‘


فروری سے شروع ہو رہے تازہ سیزن میں پہلے کے ہی مطابق تین ٹیمیں ورلڈ جوائنٹس، ایشیا لائنس اور انڈین مہاراجہ ہیں جو کہ چمپئنز ٹرافی کے لیے آپس میں نبرد آزما ہوں گی۔ گزشتہ سال ورلڈ جوائنٹس نے کچھ بہترین مظاہروں کی بدولت ٹرافی کو اپنے نام کر لیا تھا۔

بہرحال، مرلی دھرن نے لیجنڈس لیگ کے بارے میں کہا کہ ’’ہم اس سیزن کو مزید جوش اور مستی کے ساتھ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘ آفریدی اس لیگ کے بارے میں کہتے ہیں ’’پرانے ساتھیوں اور حریفوں کے ساتھ کھیلنا مزیدار ہوگا۔ میں ایک دلچسپ مقابلے والے سیزن کا انتظار کر رہا ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ لیگ نے حال ہی میں سائمن ٹفل کو میچ ایتھکس اینڈ ریگولیشن کے ڈائریکٹر کی شکل میں سائن کیا ہے، تاکہ لیجنڈس لیگ کرکٹ کو لے کر شائقین میں شفاف اور بہتر کرکٹ کے تئیں یقین کو مضبوط کیا جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔