آفریدی پروفیشنل کرکٹ میں 900 میچ کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی

پاکستانی آ ل راؤنڈر شاہد آفریدی پروفیشنل کرکٹ میں 900 میچ کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 38سالہ شاہد آفریدی نے یہ اعزاز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران حاصل کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پاکستانی آ ل راؤنڈر شاہد آفریدی پروفیشنل کرکٹ میں 900میچ کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں ۔38سالہ شاہد آفریدی نے یہ اعزاز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران حاصل کیا۔

پاکستان کے سابق کپتان اب تک900میچوں میں 24.76کی اوسط سے 20633 رنزا سکور کرچکے ہیں جن میں 21سنچریاں اور98نصف سنچریاں شامل ہیں جب کہ28.68کی اوسط سے 1088 شکار بھی ان کے نام ہیں ۔وہ اب تک پروفیشنل کرکٹ میں 800سے زیادہ چھکے بھی لگا چکے ہیں ۔انہیں 21مرتبہ میچ میں پانچ یا اس سے زیادہ شکار کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور316کیچ بھی لے چکے ہیں ۔اس سے قبل شاہد آفریدی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 4000رنز اور300وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بنے تھے ۔ 38سالہ شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرتے ہوئے سلہٹ سکسرز کے خلاف یہ سنگ میل عبور کیا تھا ۔
شاہد آفرید ی اب تک 286ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں میں 18.78کی اوسط سے4057رنزا سکور کرچکے ہیں جن میں ایک سنچری اور9نصف سنچریاں شامل ہیں ، آل راؤنڈراب تک 21.99 کی اوسط سے312وکٹیں بھی اپنے نام کرچکے ہیں ۔آفریدی سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بھی یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں ۔ شاہد آفریدی اب تک286 ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں میں33مرتبہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں جو اس فارمیٹ کے دیگر آل راؤنڈرز سے زیادہ ہیں ۔اس فہرست میں دوسرا نمبر سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈوین براوو کا ہے جنہوں نے 421میچوں میں30مرتبہ مین دی آف میچ کا ایوارڈ جیتا۔ایک اورویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ اب تک435میچوں میں27مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی رہ چکے ہیں ۔
سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن اب تک279میچوں میں28مرتبہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں ۔بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن اب تک281میچوں میں 22مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی بن چکے ہیں ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔