2035 تک کے لیے آئی سی سی ایوینٹس کا شیڈول جاری، 23 سال کے طویل انتظار کے بعد ہندوستان کو ملی چمپئنز ٹرافی کی میزبانی

2029 میں مینز چمپئنز ٹرافی کا ٹورنامنٹ ہندوستان میں کھیلا جائے گا۔ اس کے 2 سال بعد ہندوستان اور بنگلہ دیش مل کر 2031 ونڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا،&nbsp;@ICC</p></div>
i

آئی سی سی نے 2035 تک کا روڈمیپ تیار کر لیا ہے۔ اس دوران 2029 چمپئنز ٹرافی اور 2031 ونڈے ورلڈ کپ کی میزبانی ہندوستان کرے گا۔ 2031 ونڈے ورلڈ کپ تک کے لیے تاریخ اور وینیو دونوں پر مہر لگا دی گئی ہے۔ اس کے بعد ہونے والے آئی سی سی ایوینٹس کے وینیو کی تفصیلات اب تک سامنے نہیں آئی ہیں، لیکن تاریخ سامنے آ گئی ہے۔

آئی سی سی کا اگلا بڑا ایونٹ 2027 ونڈے ورلڈ کپ ہے، جو جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نامیبیا کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد آئندہ 4 سال میں کسی بھی افریقی ملک کو کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی نہیں ملی ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کا مقام انگلینڈ سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ مسلسل اٹھتا رہا ہے، لیکن فی الحال آئی سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ 2031 تک ڈبلیو ٹی سی کا فائنل انگلینڈ ہی میں کھیلا جائے گا۔

2031 تک آئی سی سی ایونٹس کا شیڈول

  • 2027 ونڈے ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نامیبیا

  • 2027 ڈبلیو ٹی سی فائنل: انگلینڈ

  • 2028 ٹی-20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ

  • 2029 ڈبلیو ٹی سی فائنل: انگلینڈ

  • 2029 چمپئنز ٹرافی: ہندوستان

  • 2030 ٹی-20 ورلڈ کپ: انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ

  • 2031 ڈبلیو ٹی سی فائنل: انگلینڈ

  • 2031 ونڈے ورلڈ کپ: ہندوستان اور بنگلہ دیش


2031 تک کی بات کریں تو ہندوستان 2 آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔ 2029 میں مینز چمپئنز ٹرافی کا ٹورنامنٹ ہندوستان میں کھیلا جائے گا۔ اس کے 2 سال بعد ہندوستان اور بنگلہ دیش مل کر 2031 ونڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔ واضح رہے کہ 23 سال کے طویل انتظار کے بعد ہندوستان کو چمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملی ہے۔ ہندوستان نے آخری بار 2006 میں چمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی تھی۔

2032 سے لے کر 2035 کے لیے بھی آئی سی سی نے روڈ میپ تیار کر لیا ہے۔ حالانکہ اب تک وینیو پر مہر نہیں لگی ہے۔ 2032 ٹی-20 ورلڈ کپ سے لے کر 2035 کے ونڈے تک آئی سی سی نے تاریخوں کی وِنڈو تیار کر لی ہے۔

  • 2032 ٹی-20 ورلڈ کپ: 14 اکتوبر سے 14 نومبر

  • 2033 ڈبلیو ٹی سی فائنل: 9 سے 13 جون

  • 2033 چمپئنز ٹرافی: 2 سے 23 اکتوبر

  • 2034 ٹی-20 ورلڈ کپ: 6 جولائی سے 6 اگست

  • 2035 ڈبلیو ٹی سی فائنل: 7 سے 11 جون

  • 2035 ونڈے ورلڈ کپ: 2 اکتوبر سے 18 نومبر

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔