شاستری - کوہلی کو روہت شرما کا جواب ’میں ٹیم کے لیے نہیں، ملک کے لیے کھیلتا ہوں‘

وراٹ کوہلی اور روہت شرما کے درمیان تنازعہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا جب کوہلی کے پریس کانفرنس کے بعد روہت نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’میں صرف اپنی ٹیم کے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے کھیلتا ہوں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ویسٹ انڈیز دورہ پر روانہ ہونے سے قبل ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے روہت شرما کے ساتھ کسی بھی تلخی کی خبروں کو سرے سے خارج کر دیا تھا اور ٹیم کے چیف کوچ روی شاستری نے کہا تھا کہ کوئی بھی کھلاڑی ٹیم سے بڑا نہیں ہے۔ اب ہندوستانی ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے ’’میں صرف اپنی ٹیم کے لیے نہیں اپنے ملک کے لیے کھیلتا ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز دورہ پر روانہ ہونے سے قبل شاستری نے کہا تھا کہ ’’ٹیم جس طرح سے کھیلتی ہے، اس میں کوئی بھی کھلاڑی ٹیم سے بڑا نہیں ہے۔ جس طرح سے کھلاڑی کھیلتے ہیں وہ ٹیم کے مفاد میں کھیلتے ہیں۔ اگر تنازعہ ہوتا تو اچھی کارکردگی لگاتار دیکھنے کو نہیں ملتی۔‘‘


پریس کانفرنس میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا تھا کہ ’’میں ایمانداری سے کہوں تو یہ بے حد خراب ہے۔ اس طرح کی باتیں پڑھنا مایوس کن ہے۔ ہمارے سامنے جھوٹ پیش کیا جا رہا ہے۔ ہم اچھی چیزوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ ہم اپنے دماغ میں چیزیں بنا رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ انھیں سچ مانا جائے۔‘‘ کوہلی نے مزید کہا تھا کہ ’’اگر مجھے کوئی پسند نہیں آتا تو یہ میرے چہرے اور میرے رویہ سے پتہ چل جاتا ہے۔ اگر ٹیم میں چیزیں اچھی نہیں ہوتیں تو ہم اچھا نہیں کھیل پاتے۔‘‘

قابل غور ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے روہت شرما اور کپتان کوہلی کے درمیان تلخیوں کی خبر آ رہی ہے۔ حال ہی میں ٹیم انڈیا کے بلے باز روہت شرما نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی بیوی انوشکا شرما کو بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اَن فالو کر دیا تھا۔ اس سے پہلے روہت شرما نے وراٹ کوہلی کو اَن فالو کیا تھا۔ حالانکہ وراٹ کوہلی ابھی بھی روہت شرما اور ان کی بیوی ریتیکا سچدیو کو فالو کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Aug 2019, 11:10 AM