پرینکا گاندھی نے دی ٹیم انڈیا کو جیت کی مبارک باد، سیمی فائنل کے لئے نیک خواہشات

پرینکا گاندھی نے ٹیم انڈیا کو سری لنکا پر جیت کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پورا ہندوستان آپ کے ساتھ ہے، سیمی فائنل میں جیت کے لئے آپ کو نیک خواہشات۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتوار کے روز ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں چل رہے عالمی کپ 2019 میں اپنے آخری لیگ مقابلہ میں سری لنکا پر شاندار جیت کی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے ساتھ ہونے جا رہے سیمی فائنل میچ کے لئے نیک خواہشت پیش کی ہیں۔ ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں منگل کے روز نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے گی۔

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ میں لکھا، ’’ٹیم انڈیا کو سری لنکا پر شاندار جیت کی مبارک باد۔ ہندوستانی ٹیم عالمی کپ میں سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم بن کر ابھری ہے۔ پورا ہندوستان آپ کے ساتھ ہے، ٹیم انڈیا! سیمی فائنل کے لئے نیک خواہشات۔‘‘


واضح رہے کہ ہفتہ کے روز لیڈز کے میدان پر کھیلے گئے آخری لیگ میچ میں ہندوستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے سری لنکا کو 7 وکٹ سے شکست دی اور اسی کے ساتھ پوانٹ ٹیبل میں بھی سر فہرست آ گئی۔ کے ایل راہل اور روہت شرما نے شاندار سنچریاں اسکور کیں جس کی مدد سے ہندوستان نے آخری لیگ میچ کو شاندار طریقہ سے ختم کیا۔


ٹیم انڈیا اور نیوزی لینڈ کا اس عالمی کپ میں ابھی تک کوئی مقابلہ نہیں ہو پایا ہے کیوںکہ جس میچ میں انہیں مد مقابل ہونا تھا اس میں بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہیں ہو سکا تھا۔ اس میچ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ حاصل ہوا تھا۔ ادھر دوسرے سیمی فائنل میں دو روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ مدِ مقابل ہوں گے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ کو ’منی ایشیز‘ کا نام دیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔