سرفراز احمد کی واپسی، پاکستان کا ٹی 20 سیریز کے لئے 17 کھلاڑیوں کا اعلان

گھریلو کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے نوجوان بلے باز حیدر علی اور نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

تصویرسوشل میڈیا بشکریہ پتریکا
تصویرسوشل میڈیا بشکریہ پتریکا
user

یو این آئی

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لئے 17 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 28 اگست سے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کے میچ 28 اور 30 اگست کے علاوہ یکم ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف بھی تقریباً اسی ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے جوکہ گذشتہ کئی ماہ سےمحدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل، انڈر 19 کرکٹ اور گھریلو کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے نوجوان بلے باز حیدر علی اور نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ تجربہ کار فاسٹ بالرز محمد عامر اور وہاب ریاض کے علاوہ سرفراز احمد اور فخر زمان کی بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ عمومی طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے میں کم وقت ملتا ہےتاہم کورونا وائرس کے باعث پاکستان سے تقریباًایک ساتھ پرواز کے سبب محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی کرنیوالے یہ کرکٹرزکچھ عرصے سے ایک ساتھ ٹریننگ کررہے ہیں، لہٰذاانہیں بھی انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگی کا ایک اچھا موقع ملا ہے۔ ہیڈ کوچ کرکٹ ٹیم پرامید ہیں کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز میں ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

پاکستان نے اس فہرست میں 19 سالہ نسیم شاہ اور حیدر علی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اس کے علاوہ تجربہ کار محمد حافظ ، شعیب ملک اور وہاب ریاض کو بھی اس سیریز کے لئے شامل کیا گیا ہے۔


انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم

بابر اعظم (کپتان) ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث رؤف ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ ، محمد حسنین ، محمد رضوان ، محمد عامر ، نسیم شاہ ، سرفراز احمد ، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، شعیب ملک اور وہاب ریاض۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Aug 2020, 8:40 AM
/* */