عالمی کپ میں پاکستان کی شاندار واپسی، انگلینڈ کو اسی کے گھر میں ہرایا

پاکستان نے اپنے پہلے مقابلہ میں ویسٹ انڈیز سے ملی شرمناک شکست کے بعد زبردست واپسی کرتے ہوئے محمد حفیظ، بابر اعظم اور کپتان سرفراز احمد کی شاندار نصف سنچریوں کے دم پر انگلینڈ کو 14رن سے ہرا دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ناٹنگھم: پاکستان نے اپنے پہلے مقابلہ میں ویسٹ انڈیز سے ملی شرمناک شکست کے بعد زبردست واپسی کرتے ہوئے محمد حفیظ (84)، بابر اعظم (63) اور کپتان سرفراز احمد (55) کی شاندار نصف سنچریوں کے دم پر پیر کےروز عالمی نمبر ایک ٹیم انگلینڈ کو ورلڈ کپ مقابلہ میں 14رن سے ہراکر سبھی کوچونکا دیا۔

پاکستان نے میچ میں 50 اوور میں آٹھ وکٹ پر 348 رن کا ہمالیائی اسکو ربنایا۔ خطاب کی مضبوط دعویدار تصور کی جانے والی انگلینڈ کی ٹیم جوروٹ (107) اور جوس بٹلر (103) کی شاندار سنچریوں اور انکے مابین پانچویں وکٹ کے لیے ہوئی 130 رن کی شراکت داری کے باوجود 9 وکٹ پر 334 رن ہی بناسکی۔

عالمی کپ میں پاکستان کی شاندار واپسی، انگلینڈ کو اسی کے گھر میں ہرایا

اپنے پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 105رن پر آؤٹ ہوکر یکطرفہ طورپر ہارنے والی پاکستانی ٹیم نے اس جیت سے نہ صرف شاندار واپسی کی ہے بلکہ تنقید کرنے والوں کوبھی بھرپور جواب دیاہے ۔دوسری طرف جنوبی افریقہ کو یکطرفہ انداز میں ہرانے والی میزبان ٹیم کو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے اس جیت سے ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں 4۔0سے ملی شکست کا بدلہ بھی چکادیا۔

انگلینڈ کے لیے افسوس کی بات یہ رہی کہ اسکے دوبلے بازوں نے سنچریاں بنائیں لیکن اسے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ روٹ نے 104 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 107 رن بنائے جبکہ بٹلر نے محض 76 گیندوں میں 9 چوکوں اور دوچھکوں کی مدد سے 103رن بنائے ۔دونوں کی سنچریاں رائیگاں چلی گئیں۔اوپنر جانی بیرسٹو نےھ 32رن کا تعاون دیا۔


عالمی کپ میں پاکستان کی شاندار واپسی، انگلینڈ کو اسی کے گھر میں ہرایا

روٹ کا وکٹ 248اور بٹلر کا وکٹ 288کے اسکور پر گرا۔معین علی اور کرس ووکس نے اسکے بعد جدوجہد جاری رکھی جس سے میچ انتہائی دلچسپ ہوگیا۔اس وقت جیت کسی کی بھی ہوسکتی تھی ۔انگلینڈ کو آخری تین اوورمیں 38رن چاہئیں تھے ۔وہاب ریاض نے 48ویں اوور میں علی اور ووکس کو آؤٹ کرکے میچ کا رخ پاکستان کی طرف موڑ دیا۔علی نے 19اور ووکس نے 21رن بنائے ۔

انگلینڈ کو آخری دواوور میں 29رن کی ضرورت تھی ۔محمدعامر نے 49ویں اوور میں جوفرا آرچر کو آؤٹ کرکے پاکستان کی جیت یقینی بنادی ۔انگلینڈ کو آخری اوور میں 25رن چاہئیں تھے اور اسکا ایک وکٹ بچا تھا۔ پاکستان کے شائقین نے جیت کا جشن شروع کردیا تھا۔آخر میں پاکستان نے جیت سے مقابلہ میں واپسی کرلی ۔ریاض نے تین اور عامر اورشاداب خان نے دد،دو وکٹ لیے ۔محمد حفیظ اور شعیب ملک کو ایک ایک وکٹ ملا۔


شاندار کارکردگی کے لئے محمد حفیظ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا
شاندار کارکردگی کے لئے محمد حفیظ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں محض 105رن پر بکھر گئی تھی لیکن اس میچ میں اسکے ٹاپ آرڈر کےسبھی بلے بازوں نے رن بنائے ۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر اسی امید کے ساتھ پاکستان کو بلے بازی کے لیے مدعوکیا تھا کہ اسکے گیندباز پاکستانی بلے بازوں کو پھر دباؤمیں لادیں گے لیکن پاکستان نے واپسی کرنے کا غضب کا جذبہ دکھایا۔

تجربہ کار حفیظ نےھ 62گیندوں میں 84رن میں آٹھ چوکے اوردوچھکے لگائے ۔بابر اعظم نے 66گیندوں میں 63رن میں چار چوکے اورایک چھکا لگایا۔سرفراز نے 44گیندوں میں پانچ چوکوں کی مددسے 55رن کی اننگز کھیلی ۔سلامی بلے باز امام الحق نے 58گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کے مددسے 44رن بنائے جبکہ فخر زمان نے 40گیندوں میں 36رن میں چھ چوکے لگائے ۔آصف علی 14رن بناکر آؤٹ ہوئے ۔حسن علی اور شاداب خان 10،10رن بناکر آؤٹ ہوئے ۔


امام الحق اور زمان نے پہلے وکٹ کے لیے 82رن کی شراکت داری کی ۔اعظم اور حفیظ نے تیسرے وکٹ کے لیے 88رن کی شراکت داری کی ۔حفیظ نےپھر اپنے کپتان سرفراز کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 80رن جوڑے۔ان شراکت داریوں نے پاکستان کو مضبوط اسکورتک پہنچانے میں مددکی ۔

پاکستان کا 348رن ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کا سنچری کے بغیر سب سے زیادہ اسکور ہے ۔اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے 2015کے عالمی کپ میں یواے ای کے خلاف سنچری کے بغیر چھ وکٹ پر 341رن بنائے تھے ۔ انگلینڈ کی طرف سے کرس ووکس نے 71رن پر تین وکٹ لیے اور ساتھ ہی چار کیچ بھی پکڑے ۔وہ ون ڈے میں انگلینڈ کی طرف سے کسی میچ میں چار کیچ لینے والے پہلے فیلڈر بن گئے ۔معین علی نے 50رن پر تین وکٹ اور مارک ووڈ نے 53رن پر دووکٹ لیے جبکہ تیز گیندباز جوفراآرچر 79رن دیکر کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Jun 2019, 4:10 AM