طلاق کی خبروں کے درمیان ہاردک کی بیوی کو ایک شخص کے ساتھ دیکھا گیا

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ہاردک پانڈیا کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ ایک اور شخص کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی خبریں زوروں پر ہیں۔ ان خبروں کے درمیان ایک شخص داخل ہوا ہے جسے دیکھ کر لوگ سوشل میڈیا پر کئی سوالات اٹھا رہے ہیں۔ دراصل طلاق کی خبروں کے درمیان ہاردک کی بیوی نتاشا کو ایک نئے آدمی کے ساتھ دیکھا گیا، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد مداح سوال کر رہے ہیں کہ کیا نتاشا نے اس آدمی کے لیے ہاردک پانڈیا کو دھوکہ دیا؟ تاہم ہاردک اور نتاشا کی طلاق کے حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ نہ ہاردک اور نہ ہی نتاشا نے کوئی بیان دیا ہے۔


نئے آدمی کے ساتھ نتاشا کی ویڈیو دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے زبردست ردعمل دیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ کیا نتاشا نے اس کی وجہ سے ہاردک کو دھوکہ دیا ہے؟ اس کے علاوہ بھی اس ویڈیو پر کئی طرح کے ردعمل سامنے آئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص نتاشا کا پرانا دوست بتایا جاتا ہے جس کا نام ایلکس ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ الیکس نتاشا اسٹینکووچ اور اداکارہ دیشا پٹانی کے طویل عرصے سے مشترکہ دوست ہیں۔ تاہم نتاشا ویڈیو میں کافی پر سکون نظر آئیں۔ ان کے چہرے پر کوئی گھبراہٹ نظر نہیں آرہی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔